صارفین کی شکایات کے ازالہ کیلئے ہفتہ کو کیسکو کے تمام ا ٓپریشن سرکلزمیں کھلی کچہری منعقد ہوں گے

جمعرات 18 جولائی 2019 23:44

کوئٹہ۔ 18جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جولائی2019ء) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے زیراہتمام صارفین کی بجلی سے متعلق شکایات کے ازالہ کے سلسلے میں مختلف سرکلز میں بروزہفتہ20جولائی کو کھلی کچہری پروگرام منعقد کئے جارہے ہیں ۔ اس سلسلے میں سپرنٹنڈنگ انجینئر(سینٹرل) سرکل کوئٹہ کے زیراہتمام سریاب آپریشن ڈویژن کیسکوکے دفترمیںبروز ہفتہ20جولائی کو بوقت صبح10بجے کھلی کچہری پروگرام منعقد کیاجائے گا۔

کیسکو خضدارسرکل کے تحت کانک سب ڈویژن کے دفتر میں، کیسکوسبی سرکل کے زیراہتما م لہڑی سب ڈویژن کے دفتر میں، پشین سرکل کے تحت قلعہ عبداللہ ڈویژن کے دفترمیں، کیسکولورالائی سرکل کے زیراہتمام زیارت سب ڈویژن کے دفتر جبکہ کیسکومکران سرکل کے تحت گوادر(اربن )سب ڈویژن کے دفتر واقع گوادرشہر میں بروزہفتہ 20جولائی کو بوقت صبح10بجے کھلی کچہری منعقد ہوں گے ۔

(جاری ہے)

کھلی کچہر ی میںکیسکوکے آپریشن سرکل کے افسران کی موجودگی میں صارفین کی شکایات اور اُنکے ازالہ کیلئے موقع پر ہی اقدامات اُٹھائے جائیں گے۔ لہٰذا کیسکونے متعلقہ آپریشن ڈویژنزکے تمام صارفین سے اپیل کی ہے کہ وہ بجلی سے متعلق شکایات اوربجلی سے معلق دیگرمسائل کے حل کیلئے اپنے متعلقہ دفاترمیں منعقدہ کھلی کچہری میں شرکت کریں تاکہ اُن کی شکایات کاازالہ فوراًکیاجاسکے۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں