محکمہ صحت حکومت بلوچستان کا اعلامیہ

جمعہ 19 جولائی 2019 23:56

کوئٹہ۔ 19جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جولائی2019ء) محکمہ صحت حکومت بلوچستان کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیے کے مطابق اور مجاز حکام کی منظوری سے کنٹریکٹ کی بنیاد پر کام کرنے والی لیڈی ڈاکٹر بی بی شاہ رخ , ڈاکٹر روحیلہ جان، بریالی خان ٹراما سینٹر اینڈ ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ کوئٹہ، فاطمہ اشرف ڈی ایچ کیو ژوب، ڈاکٹر عبدالحمید ڈی ایچ ہسپتال ژوب، سٹاف نرس گل صباء ڈی ایچ کیچ ہسپتال گوادر اور ڈاکٹر سبزل ڈی ایچ کیو گوادر کو فرائض کی ادائیگی میں غفلت برتنے پر نوکری سے برخاست کردیا گیا ہے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں