کوئٹہ ، اپوزیشن 25 جولائی کو موجودہ کٹھ پتلی حکومت کے خلاف بھرپور یوم سیاہ منائے گی،مولاناعبدالواسع

منگل 23 جولائی 2019 23:11

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جولائی2019ء) جمعیت علماء اسلام کے صوبائی امیرمولاناعبدالواسع نے کہاہے کہ اپوزیشن 25 جولائی کو موجودہ کٹھ پتلی حکومت کے خلاف بھرپور یوم سیاہ منائے گی،جمعیت کے کارکنان یوم سیاہ اوراحتجاجی مظاہرے میں بھرپورشرکت کریں، 25 جولائی 2018 کو عام انتخابات کے نام پر عوامی مینڈیٹ چرایا گیا ،متحدہ مجلس عمل کی جماعتیں اپوزیشن کے ساتھ مل کر ظالم و جابر حکومت کے خلاف مزاحمت کے عزم کا اظہار کریں گے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہارانہوں نے اپنی رہائش گاہ پرمختلف اضلاع کے وفودسے گفتگوکرتے ہوئے کیااس موقع پرحاجی محمدنوازکاکڑ، حاجی اصغرخان ترین، حاجی غوث اللہ اچکزئی،مفتی گلاب کاکڑ،حاجی دین محمدسیگئی،مولاناحسن شاہ بخاری،ڈاکٹرفیصل منان،حاجی عبداللہ خلجی ودیگربھی موجودتھے،مولاناعبدالواسع نے کہاکہ 25جولائی کوکوئٹہ میں اپوزیشن کی جانب سے منعقدہ جلسہ سلیکٹڈحکمرانوں کے خلاف ریفرنڈم ثابت ہوگااس کے بعدجعلی حکومت کے خلاف باقاعدہ تحریک شروع کی جائے گی،جمعیت کے کارکنان اپوزیشن کے جلسے کی کامیابی کے لئے اہم کرداراداکریںجلسے سے اپوزیشن جماعتوں کے قائدین خطاب کریں گے انہوں نے کہاکہ ایک سال کے اندرجہاں پاکستانیوں کو اربوں ڈالر کا مقروض بنادیا گیا ہے وہیں روپے کی حیثیت ایک کاغذ کے ٹکڑے سے زیادہ نہیں رہی، عمران خان ،نیب اور اسٹبلشمنٹ کے سہارے پر حکومت چلارہے ہیں ،ملک آئی ایم ایف کے حوالے کر دیا گیا ہے اور عملی طور پر سول مارشل لاء نافذ ہے، حکومت سے نجات کے لئے اپوزیشن جماعتوں کو مضبوط ہوکر منظم احتجاجی تحریک چلانا پڑے گی، پاکستان ایشیا میں سب سے زیادہ مہنگائی والا ملک بن چکا ہے،انہوںنے کہا کہ جمعیت علماء اسلام کے کارکن یوم سیاہ میں بھر پور شرکت کریں گے، اس حوالے سے ضلعی جماعت کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں، ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے عوامی مینڈیٹ چرایا، جبکہ الیکشن کمشن انتخابات میں اپنا غیر جانبدارانہ کردار ادا کرنے میں بھی ناکام رہا، اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے دباوڈال کر سیاسی جماعتوں کو تقسیم کیا گیا، سیاسی جماعتوں کے امیدواروں سے ٹکٹ واپس کروائے گئے، گرفتاریاںکی گئیں، آزاد امیدواروں کو دباؤ اور لالچ کے ذریعے تحریک انصاف میں شامل کروایا گیالیکن اس کے باوجودحکومت کی نااہلی ثابت ہوئی اورملک میںمہنگائی کاطوفان آیاجس کے خلاف تمام اپوزیشن جماعتوں نے 25جولائی سے ملک بھرمیں منظم تحریک شروع کرنے کااعلان کیاہے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں