موجودہ صوبائی حکومت نے ایک سال کے قلیل عرصے میں مثالی کارکردگی دکھاتے ہوئے اہم اقدامات اُٹھائے ہیں،ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی

منگل 20 اگست 2019 23:26

کوئٹہ ۔20اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2019ء) ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی نے کہا ہے کہ موجودہ صوبائی حکومت نے ایک سال کے قلیل عرصے میں تعلیم و صحت کے ساتھ دیگر اہم شعبوں میں بھی مثالی کارکردگی دکھاتے ہوئے اہم اقدامات اُٹھائے ہیں۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کو یہ اعزاز بھی حاصل ہوا ہے کہ اُن کی ایوان میں حاضری باقی صوبوں کے وزراء اعلیٰ سے زیادہ رہی، حکومت بلوچستان نے ایک سال میں اسمبلی سے 11 قرار دادیں منظور کروائیں۔

بلوچستان فوڈ اتھارٹی کا قیام ہو یا BRA کی کارکردگی ہو،زمینوں کے ریکارڈ کو ڈیجیٹلائیز کرنا ہو یا پھر آن لائن ٹیکس سسٹم متعارف کروانا ہو،حکومت بلوچستان ہر لحاظ سے عوامی توقعات پر پورا اُتری ہے،حکومت بلوچستان کا یہ معیار رہا ہے کہ زمہ داری،عوام دوستی اور محب وطنی سے بلوچستان اور بلوچستان کے عوام کی خدمت کرنی ہے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں