کوئٹہ،وزیراعظم آفس کے جوائنٹ سیکریٹری اسفندیار خان کاکڑ کے والد احمد جان یاسین زئی انتقال کرگئے

پیر 16 ستمبر 2019 23:54

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2019ء) وزیراعظم آفس کے جوائنٹ سیکریٹری اسفندیار خان کاکڑ کے والد ممتاز قبائلی شخصیت احمد جان یاسین زئی انتقال کرگئے۔

(جاری ہے)

مرحوم سابق سیکریٹری عبدالمنان کاکڑ، ڈائریکٹر زراعت محمد رمضان، گل راز خان، ڈاکٹر عبدالسلام ناصر کے بہنوئی اور وزیراعظم آفس کے جوائنٹ سیکریٹری اسفندیار خان کاکڑ ،سابق سیکریٹری مذہبی امور بلوچستان یاسر خان،ڈی جی کوسٹل ہائی وے اتھارٹی بابر خان کاکڑ، ایمل خان،شہریارخان، فیصل خان سکالر ڈین کے والد اور نور حسن سرکی کے داماد تھے، مرحوم کی نماز جنازہ 17 ستمبر بروز منگل صبح10 بجے کچ روڈ قبرستان نزد کلی نصران کوئٹہ میں ادا کی جائیگی جبکہ فاتحہ خوانی نماز ظہر کے بعد 17 ستمبر منگل ڈریم لینڈ ولاز نزد جناح ٹاؤن کوئٹہ میں ہوگی۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں