صوبے کے امپورٹرز کے لئے ٹیکس فری اشیا درآمدی کے ذریعے چائنہ کے ساتھ تجارتی تعلقات کو مزید بہتر بنانے کا سنہری مواقع موجود ہیں،جمعہ خان بادیزیی

بدھ 18 ستمبر 2019 23:51

cکوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 ستمبر2019ء) ایوان صنعت و تجارت کوئٹہ بلوچستان کے صدر جمعہ خان بادیزیی نے کہا ہے کہ صوبے کے امپورٹرز کے لئے ٹیکس فری اشیا درآمدی کے ذریعے چائنہ کے ساتھ تجارتی تعلقات کو مزید بہتر بنانے کا سنہری مواقع موجود ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز چائینیز ایمن لاجسٹک کمپنی کی جانب سے چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کوئٹہ بلوچستان کو ان 313 درآمدی اشیا کی لسٹ فراہمی کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیاجو چائنہ میں ٹیکس فری قرار دی گئی ہیںجمعہ خان بادیزئی کا کہنا تھا کہ چائینیز ایمن لاجسٹک کمپنی کے چیئرمین اینڈرسن کے دورہ چیمبر آف کامرس کے موقع پر چیمبر کے عہدیداران اور ممبران کی جانب سے ان پاکستانی درآمدی اشیا کی لسٹ فراہمی کا کہا گیا تھا جس کے بعد کمپنی کی جانب سیایوان صنعت و تجارت کوئٹہ بلوچستان کو ان 313 پاکستانی بر آمدی اشیا کی لسٹ فراہم کردی ہیں جو آئندہ تین برس کے لئے چائنہ میں ٹیکس فری قرار دی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

ٹیکس فری آئٹمز کے درامدی سے پاکستان اور بلوچستان کے ایکسپورٹرز کو دوطرفہ تجارتی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے میں مدد ملے گی بلکہ ملک اور صوبے کی معیشت پر بھی اس کے مثبت اثرات مرتب ہوں گے انہوں نے کہا کہ جن امپورٹرز کو ٹیکس فری اشیاء کے متعلق معلومات درکار ہیں ان کی چیمبر آف کامرس ہر ممکن مدد کرے گی اس موقع پر شاہجہان کاکڑ کا کہنا تھا کہ چین کے تجارتی شہر یو میں پہلی بار پاکستانی ایکسپورٹرز کو پاکستان پویلین کے نام سے جگہ ملی ہے جہاں پاکستانی ایکسپورٹرز اپنے پروڈکٹس کی نمائش کرا سکتے ہیں یو شہر تجارتی مارکیٹ کے ساتھ ساتھ سنٹر پوائنٹ بھی ہے جہاں دنیا بھر کے ممالک کے لئے نمائش کا انعقاد کیا جاتا ہے جن کو نمائش میں موجود اشیاء میں دلچسپی ہوتی ہے کمپنی ان سے براہ راست رابطے کرتی ہے انہوں نے کہا کہ کمپنی کے چیئرمین کے دورہ چیمبر آف کامرس کے مثبت نتائج آنا شروع ہو گئے ہیں۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں