اکتوبر کی ریلی کو کامیاب بنانے سے متعلق اہم اجلاس پیر کو پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد کیا جائیگا ،بلوچستان نیشنل پارٹی

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 00:09

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2019ء) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی اعلامیہ میں کہا گیا ہے 26اکتوبر کی ریلی کو کامیاب بنانے سے متعلق اہم اجلاس پیر 21 اکتوبر کو پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد کیا جائے گا جس میں کوئٹہ میں موجودہ مرکزی کابینہ کے عہدیداران ‘ مرکزی کمیٹی کے ممبران اور ضلعی کابینہ کے عہدیدار شرکت کریں گے اجلاس میں ریلی سے متعلق فیصلے کئے جائیں گے لہذا کوئٹہ میں موجودہ مرکزی کابینہ کے عہدیداران ‘ مرکزی کمیٹی کے ممبران اور ضلعی کابینہ کے عہدیدار اپنی شرکت کو یقینی بنائیں۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں