بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کی پشاور میں نیشنل گیمز میں مشیر اور سیکرٹری کھیل کی جانب سے حقیقی صحافیوں کو نظر انداز کرنے کی مذمت

جمعرات 24 اکتوبر 2019 00:04

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2019ء) بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کے پریس ریلیز میں پشاور میں نیشنل گیمز میں مشیر کھیل اور سیکرٹری کھیل کی جانب سے حقیقی صحافیوں کو نظر انداز کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس حوالے سے حقیقی صحافتی تنظیموں کو آن بورڈ لینے کی بجائے پسند و نا پسند کو ترجیح دی جا رہی ہے بیان میں کہا گیا کہ نیشنل گیمز پشاور کی کوریج کیلئے ایسے نام نہادصحافیوں کو ترجیح دی جا رہی ہے جن کی اکثریت کا کسی میڈیا ہائوس سے تعلق نہیں جبکہ بعض عناصر سوشل میڈیا پر فعال اور خود کو صحافی ظاہر کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

بیان میں صوبائی مشیر کھیل عبدالخالق ہزارہ سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ ذمہ داریوں کیخلاف کارروائی کریں اورملک اور اندرون ملک گیمز کی کوریج کیلئے حقیقی صحافیوں کی نمائندگی کو یقینی بنایا جائے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں