کوئٹہ،محکمہ صحت میں سول ہسپتال کوئٹہ اور چلڈرن ہسپتال کیلئے مشتہر کردہ آسامیوں پر سول ہسپتال کوئٹہ کے ایم ایس کو نوٹس جاری

مشتہر کردہ آسامیوں کو خلاف قانون اور ضابطہ ہونے پر کیسنل کر دیا

بدھ 13 نومبر 2019 00:05

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 نومبر2019ء) محکمہ صحت میں سول ہسپتال کوئٹہ اور چلڈرن ہسپتال کیلئے مشتہر کردہ آسامیوں پر سیکرٹری صحت نے سول ہسپتال کوئٹہ کے ایم ایس کو نوٹس جاری کر دیا اور مشتہر کردہ آسامیوں کو خلاف قانون اور ضابطہ ہونے پر کیسنل کر دیا ذرائع کے مطابق گزشتہ روز صوبے کے بڑے اخبارات میں سول ہسپتال کوئٹہ اور چلڈرن ہسپتال کوئٹہ کے آسامیوں کا اعلان ہواتھا تاہم سیکرٹری صحت نے ایک اعلامیہ جاری کرتے ہوئے سول ہسپتال کوئٹہ کے ایم ایس سے 3روز میں رپورٹ بھی طلب کر لیا اور مشتہر کردہ آسامیوں کو منسوخ بھی کر دیا گیا ان کا کہنا ہے کہ ان آسامیوں کی تخلیق ہی نہیں کی گئی ہے اور نہ ہی مجاز حکام سے منظوری لی گئی ہے اس ضمن میں ایم ایس سول ہسپتال کی جواب طلبی بھی کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں