یونیورسٹی آف بلوچستان شعبہ امتحانات کنٹرولر کے کرپٹ پالیسیوں پسند و ناپسند زاتیات اور دیگر منفی ہتھکنڈوں کی وجہ سے مکمل طور پر تباہ ہوچکی ہے ،بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کوئٹہ زون

منگل 10 دسمبر 2019 00:15

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 دسمبر2019ء) بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کوئٹہ زون کے ڈپٹی آرگنائزر صمند بلوچ زونل پریس سیکرٹری عزیز اللہ بلوچ یونیورسٹی آف بلوچستان یونٹ سیکرٹری ایوب بلوچ ڈپٹی یونٹ سیکرٹری فیصل بلوچ رکن مقبول بلوچ نے جاری کردہ مشترکہ بیان میں کہاہے یونیورسٹی آف بلوچستان شعبہ امتحانات کنٹرولر کے کرپٹ پالیسیوں پسند و ناپسند زاتیات اور دیگر منفی ہتھکنڈوں کی وجہ سے مکمل طور پر تباہ ہوچکی ہے رولنمبر سلپ فیل و پاس اور فارم جمع کرنے تک میں کرپشن کا ایک نہ ختم ہونے والا سلسلہ جاری ہے بلخصوص لسانی تعصب و نفرت کے بنیاد پر بلوچ دشمن ہتکھنڈوں کا ایک نہ ختم ہونے والا سلسلہ شروع کی گئی بلوچ علاقوں کے طلبا و طالبات کو فیل کرکے داخلوں سمیت تمام مواقعوں سے محروم کی جارہی ہے جبکہ فیل و پاس کرنے کرنے پوزیشن سے نوازنے پر طالبات کو ہرساں کی جارہی ہے نتائج میں فیل کرنے کا شرح صرف فیس وصول کرنے کی خاطر بڑھا دی گئی یے انہوں نے کہا یے کرپشن کی وجہ سے شعبہ امتحانات میں نہ سلپ وقت پر جاری ہوتے ہے نہ ہی نتائج وقت پر آتے ہے جبکہ رولنمبر سلپ صرف شناختی کارڈ پر نیٹ پر جاری ہورہا ہے جس سے طلبا و طالبات کے معلومات اور کوائف غلط استعمال ہونے کا خدشہ ہے یونیورسٹی سلپ کے مد میں طلبا سے فیس تو وصول کررہے ہے لیکن طلبا و طالبات کو سلپ تک جاری نہیں کرسکتی جبکہ نتائج کے تاخیر سے طلبا کا وقت ضائع ہوتا ہے سلپ پر امیدواروں کے تصاویر آنے میں بھی غلطیوں کو درست تک نہیں کی جاتی خواتین امیدواروں کے جگہ مردامیدواروں کے تصایر لگائے جارہے ہے جوکہ شعبہ امتحانات کی نااہلی ہے اس سلسلے کے خلاف بی ایس او بھرپور احتجاج کرے گی۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں