ملک اور خطے کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے 70سالہ تجربات کو ترک کرکے نئے پالیسی موثر طریقے سے بنانے کی ضرورت ہے ،میر اعجاز خان سنجرانی

بدھ 11 دسمبر 2019 23:56

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 دسمبر2019ء) وزیر اعلیٰ بلوچستان کے اسسٹنٹ میر اعجاز خان سنجرانی نے کہا ہے کہ ملک اور خطے کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے 70سالہ تجربات کو ترک کرکے نئے پالیسی موثر طریقے سے بنانے کی ضرورت ہے لائیو سٹاک کے زیر اہتمام ایکسپو کامیاب ہونے کے بعد تمام محکموں میں ایکسپو کی ضرورت ہے ان خیالات کااظہارانہوں نے اپنے دفتر میں بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ کارکردگی کے حوالے سے تمام محکمے اہم ہیں اگر ہم صحیح اور تجربہ کار وزرا کو ذمہ داری دیں اور وہ اپنی تجربے کے بنیاد پر محکموں کو اٹھائیں تو اس سے سب کچھ عوام کے سامنے آئینگے بلکہ اس سے یہ خطہ ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا 70سال ہمارے سامنے ہیں ہم نے اس حوالے سے ترقی نہیں کی بلکہ مزید اندھیروں کی طرف چلے گئے ہیں اگر70سالہ تجربے کو ختم کرکے عملی اقدامات کے ساتھ نئی پالیسی موثر طریقے سے بنائی جائے تو اس کے بہت سے فائدے ہمارے سامنے آجائینگے انہوں نے کہاکہ صوبے کی سطح پر ہم نے کامیاب لائیو سٹاک ایکسپو کیا جس کے بہت سے فائدہ سامنے آگئے ایک تو پوری دنیا میں یہ واضح ہوگیا کہ بلوچستان کا دارومدار جس طرح لائیو سٹاک اور زراعت پر ہے اسی طرح اگر ہم لائیو سٹاک کو صحیح معنوں میں ان کے وسائل پر عملدرآمد کریں تو ان وسائل سے بلوچستان ترقی کی راہ پر گامزن ہوسکتا ہے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں