صحافی الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کے ذریعے انسداد پولیو مہم کے حوالے سے عوام میں شعور و آگاہی پیدا کریں،

آج کے دور میں میڈیا اہم ستون ہی نہیں بلکہ معاشرے کا عکس بھی ہے،ڈپٹی کمشنر قائم لاشاری

جمعہ 13 دسمبر 2019 23:35

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2019ء) ڈپٹی کمشنر قائم لاشاری نے کہا ہے کہ میڈیا کے تعاون سے عوامی مسائل حل کئے جارہے ہیں‘ آج کے دور میں میڈیا اہم ستون ہی نہیں بلکہ معاشرے کا عکس بھی ہے‘ انتظامیہ اور میڈیا کے باہمی اشتراک و تعاون سے عوامی خدمت، تعمیر و ترقی اور پرامن معاشرے کے نصب العین کو آگے بڑھائیں گے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے ڈی سی ریسٹ ہاؤس پشین میں انسداد پولیو مہم کے حوالے سے منعقدہ میڈیا سیمینا ر سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

۔سیمینا ر سے پولیو آفیسر محمد عمران ڈاکٹر محمد ابراہیم اصغر اتل اور محمد حسن نے بھی خطاب کیا۔ سیمینا ر میں میڈیا ہاؤس کے الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا سے وابستہ سینئر صحافیوں سمیت محکمہ صحت کے آفیسران موجود تھے ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر قائم لاشاری نے پولیو مہم سے متعلق شعور و آگہی میں میڈیا کے ذمہ دارانہ کردار کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ڈسٹرکٹ میں امن وسلامتی بھائی چارے اور پرسکون ماحول کیلئے میڈیا کے ساتھ روابط کا سلسلہ مزید مضبوط بنائیں گے الیکٹرونک اور پرنٹ میڈیا سے وابستہ صحافیوں کو درپیش مسائل کے حل کیلئے انکی بھر پور معاونت کی جائیگی انہوں نے کہا کہ معاشرے سے جرائم کے خاتمے اور امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے میں میڈیا ہاؤس کے نمائندگان نے بھر پور ساتھ دیا ہے جسکی رہنمائی اور تعاون گرانقدر اہمیت کا حامل ہے معاشرے کی ترقی میں صحافت کا کردار روز روشن کی طرح عیاں ہے الیکٹرونک اور پرنٹ میڈیا عوام میں شعور اجاگر کرنے میں بہت بڑا کردار ادا کررہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میڈیا پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ منفی ذہن کے رجحانات اور منفی ذہن کی شخصیات کی حوصلہ شکنی کرے تاکہ ملک و قوم کا مثبت امیج ابھر کر سامنے آئے تنقید برائے تنقید نہیں بلکہ تنقید برائے اصلاح ہونی چاہئے انہوں نے کہا کہ پشین ہم سب کا ہے جو ایک جسم کی مانند ہے اگر جسم کے ایک حصہ میں تکلیف ہو تو پورا جسم قرب میں مبتلا ہوجاتا ہے ہمیں پورے جسم کا خیال رکھنا ہے معاشرے کو باخبر رکھنے کیلئے جتنا کردار معاشرے کے دیگر سوسائٹیز کا ہے اس سے بڑھ کر میڈیا کا کردار ہے اُنکا مزید کہنا تھا کہ کوئی بھی مہم میڈیا کے بغیر کامیاب نہیں ہوسکتی صحافی الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کے ذریعے انسداد پولیو مہم کے حوالے سے عوام میں شعور و آگاہی پیدا کریں عوام کو چاہئے کہ وہ اپنے بچوں کی ہمیشہ کی معذوری سے بچانے کیلئے پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں اُمید ہے میڈیا ڈسٹرکٹ کے بنیادی مسائل کے حل کیلئے ماضی کی طرح مستقبل میں بھی ضلعی انتظامیہ کے ساتھ بھر پور تعاون کرے گی ۔

سیمینا ر کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر قائم لاشاری نے سینئر صحافی و کونسل آف آل بلوچستان پریس کلبز کے چیئرمین ملک سعداللہ جان ترین کو خصوصی ڈائری کا تحفہ بھی پیش کیا۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں