بلوچستان کے شاہراہیں ہمیں صرف جنازے اور لاشیں دے رہا ہے ،رہنما جمعیت علما ء اسلام

ہفتہ 14 دسمبر 2019 23:29

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 دسمبر2019ء) جمعیت علما ء اسلام کے رہنما ئوں نے کہا کہ بلوچستان کے شاہراہیں ہمیں صرف جنازے اور لاشیں دے رہا ہے تبدیلی کے نعرے لگائے والے شاہراہوں پر بہتے خون کو بھی کبھی دیکھیں زبانی کلامی اظہار افسوس سے کچھ نہیں ہو گا سانحہ کان مہترزئی نے پوری قوم کو سوگوار کردیا ہے وزیر اعلی بلوچستان جام کمال گورنر بلوچستان جسٹس امان اللہ یسین زی کو سانحہ کان مہترزئی پر مذمتی بیانات کے بجائے اخلاقی طور پر مستعفی ہو ناچا ہیں ان خیالات کا اظہار جمعیت علمائے اسلام ضلع کوئٹہ کے ضلعی معاون سیکرٹری اطلاعات مولانا محمد طاہر تو حیدی جنرل سیکرٹری مولانا راز محمد محمد حسنی نائب امیر مولانا عبدالمنان سعادت نائب سرپرست اعلی مولانا محمد صادق سالار صلاح الدین ملک محمد رمضان ترین ود یگر نے جمعیت علمائے اسلام نجم المدارس یونٹ کلی چلتن رہیسانی کے سالار دویم عبدالعلی ترین محمد عثمان ترین کے جانب سے دئیے گئے عشائیہ کی موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ بلوچستان ایک لاوارث صوبہ ہے ہر دور میں بلوچستان کے عوام کے ساتھ ظلم اور زیادتی کیا جارہا ہے جمعیت علما اسلام صوبے کے عوام کے ساتھ زیادتی پر کسی صورت میں خاموش نہیں رہ سکتی ہے وفاقی حکومت کے ساتھ بلوچستان کے صوبائی حکومت نے بھی بلوچستان کے عوام بالخصوص کان مہترزئی کے سانحہ پر سوتیلی ماہ کے سلوک افسوس ناک اور قابل مذمت ہے سانحہ کان مہترزئی کے شہدا پانچ گھنٹے سخت سردی اور برف باری میں روڈ پر پڑے رہنے کی باوجود کوئی حکومتی ذمہ دار نے جائے وقوعہ کا دورہ نہیں کیا اور ساتھ ملکی میڈیا نے بلوچستان کے ساتھ سوتیلی ماہ جیسے سلوک اپنایا سانحہ کان مہترزئی کو کوریج کی بجائے لاہور میں وکلا اور ڈاکٹروں کے لڑائی پر تمام تر توجہ مرکوز رکھا جو نااہل مسلط شدہ حکمرانوں کی سازش ہے اج سانحہ کان مہترزئی کے شہدا کے لواحقین اور بلوچستان کے عوام کس سے انصاف طلب کرے اس ناروا عمل کے جتنی مذمت کیا جائے کم ہے اور تمام سیاستدانوں اور مذہبی قوتوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ فی الفور سانحہ کان مہترزئی کے شہدا کے لیے معاوضہ دینے کے لیے حکومت پر سخت دبا ڈالنے پر جمہوری طریقے کو استعمال کرتے ہوئے شہدا کے لیے معاوضہ کا اعلان حکومت سے کراے اور معاوضہ کا ادا کی کو یقینی بنانے کیلئے تمام تر توانائیاں کو بروئے کار لائے بلوچستان کے شاہراہیں کوئٹہ ٹو کراچی کوئٹہ ٹو ڈیرہ غازی خان تک ڈبل بنانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جائیں۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں