صوبے میں برف اور بارش سے متاثرہ علاقوں کے عوام کی یکساں ریلیف دیا جائے، مسلم لیگ (ن) کوئٹہ

جمعرات 23 جنوری 2020 21:31

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جنوری2020ء) مسلم لیگ(ن)کوئٹہ ڈویژن کے صدر سابق میئر رحیم کاکڑ،جنرل سیکرٹری نسیم الرحمان،آغا عمر شاہ،جنرل سیکرٹری جاوید اقبال،صدر تحصیل نا نا صاحب،میروائس کاکڑ ایڈووکیٹ،آصف ایڈووکیٹ،طارق بٹ ایڈووکیٹ،نسیم کاسی ایڈووکیٹ،ضلعی صدر پشین سعد اللہ ترین،ضلعی صدر قلعہ عبداللہ،وارث اچکزئی،چمن سٹی کے صدر عبدالمنان درانی،نثاراچکزئی،حیدر اچکزئی،لیاقت راجپوت،طارق گل پیٹرک،ذاکر بنگلزئی،غلام آغا ،شنو گل،ارباب اقبال کاسی نے اپنے مشترکہ اخباری بیان میں صوبائی حکومت،وزیراعلیٰ،چیف سیکرٹری سے مطالبہ کیا ہے کہ صوبے میں برف اور بارش سے متاثرہ علاقوں کے عوام کی یکساں ریلیف دیا جائے عوام کو بھکاری بنانے کے بجائے وہاں ر استے کھلے جائے صحت مراکز میں ادیوات اور گیس بجلی کا فوری بندوبست کیا جائے برفبار ی اور بارشوں سے لاکھوں لوگ متاثر ہوئے ہیں حکومت میں شامل چمچے پسند اور نا پسند کی بنیاد پر گھی اور دال کے تھیلے اپنے پسندیدہ افراد میں فوٹو سیشن کی صورت میں دیکھے جاسکتے ہیں جو کہ قابل مذمت ہے مثلاً اگر ایک لاکھ لوگ متاثر ہوئے ہو تو وہاں پی ڈی ایم اے وغیرہ کے ہمکاری سے چند افراد کو صرف فوٹو سیشن کی حد تک دیکھا گیا ہے عوام کے ساتھ نہ کھیلا جائے اس قسم کی فوٹو سیشن وغیرہ کرنا قابل مذمت ہے عوام کی بلا تفریق ریلیف کو مد نظر رکھا جائے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں