بلوچستان کے مختلف علاقوں میں برفباری کا سلسلہ جاری

کوئٹہ، چمن اور کوئٹہ ژوب قومی شاہراہوں کو رات گئے ٹریفک کے لئے بند کر دیا گا اور مسافروں کو سفر سے گریز کرنے کی ہدایت

منگل 28 جنوری 2020 00:06

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جنوری2020ء) بلوچستان کے مختلف علاقوں میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے کوئٹہ، چمن اور کوئٹہ ژوب قومی شاہراہوں کو رات گئے ٹریفک کے لئے بند کر دیا گا اور مسافروں کو سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش وبرفباری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری شمالی علاقوں میں برفباری کے باعث کوئٹہ چمن شاہراہ کو کوژک کے مقام پر جبکہ کوئٹہ ژوب شاہراہ کو کان مہترزئی کے مقام پر ٹریفک کے لئے بند کر دیا شدید سردی اور پھسلن کے باعث گاڑیوں کو اجازت نہیں دی جا رہی این ایچ اے حکام کا کہنا ہے کہ مسافر کوئٹہ چمن اور کوئٹہ ژوب شاہراہ پر رات کو سفر کرنے سے گریز کرے ایمر جنسی سفر کرنے والے مقامی انتظامیہ سے رابطہ کریں۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں