صوبائی وزیر زراعت کی عدالت روڈ پر خود کش بم دھماکے کی شدید مذمت

بے گناہ معصوم شہریوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنانے والے انسانیت کے دشمن ہے، حکومت شہدا کے خاندانوں کے ساتھ اس غم میں برابر کے شریک ہے،زمرک خان اچکزئی

منگل 18 فروری 2020 23:45

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 فروری2020ء) صوبائی وزیر زراعت انجینئر زمرک خان اچکزئی نے گذشتہ روز عدالت روڈ پرخودکش بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بے گناہ اور معصوم شہریوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنانے والے انسانیت کے دشمن ہے، حکومت شہدا کے خاندانوں کے ساتھ اس غم میں برابر کے شریک ہے، صوبے میں قائم امن کو سبوثاژ کر نے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی، عوام کی جان و مال کی تحفظ اور انسان دشمن عناصر کے خاتمے کے لئے کوئٹہ سمیت صوبہ بھر میں سیکورٹی اقدامات کو مزید سخت اور بہتر بنایا جائے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز سول ہسپتال ٹراما سینٹر میں بم دھماکہ کے زخمیوں کی عیادت کرتے ہوئے کیا۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ بے گناہ انسانوں کو بے دردی سے سفاقیت کا نشانہ بنانے والے قطعا انسان کہلانے کے حقدار نہیں اور ایسے عناصر کسی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں۔

(جاری ہے)

دھماکے میں شہید ہونے والے افراد کی لواحقین سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے دھماکے میں شہید سیکورٹی اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کی جنہوں نے اپنی جانوں کا نظرانہ دے کر سینکڑوں انسانوں کی زندگیاں بچائی۔

صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ ہمارے سیکورٹی اہلکاروں اور شہریوں نے قیام امن کے لئے لازوال قربانیاں دی ہیں ا نہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ شہد کے بلند درجات اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کے زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کی جائے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں