خان شہید عبدالصمد خان اچکزئی کی پشتو زبان کو عام کرنے ، پشتو زبان لکھنے ،

بولنے ، پڑھنے اور پشتوزبان کی روایات اوراسکی بلندی کیلئے کی گئی تمام کوششیں قابل تحسین ہیں، محترمہ نسیمہ حفیظ پانیزئی

جمعہ 21 فروری 2020 00:04

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 فروری2020ء) پشتونخواملی عوامی پارٹی کی سابق رکن قومی اسمبلی محترمہ نسیمہ حفیظ پانیزئی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ خان شہید عبدالصمد خان اچکزئی کی پشتو زبان کو عام کرنے ، پشتو زبان لکھنے ، بولنے ، پڑھنے اور پشتوزبان کی روایات اوراسکی بلندی کیلئے کی گئی تمام کوششیں قابل تحسین ہیں مادری زبانوں کے عالمی دن کے موقع پر خان شہید کی پشتو زبان کیلئے کی گئی کاوشوں کو قابل فراموش نہیں کیا جاسکتا 21فروری کو اقوام متحدہ کی ذیلی ادارے یونیسکو کی جانب سے اعلان کیئے گئے مادری زبان کے عالمی دن کے موقع پر پشتونخواملی عوامی پارٹی کی جانب سے تمام اضلاع اور بالخصوص کوئٹہ میٹروپولیٹن کارپوریشن کے سبزہ زار میں مرکزی تقریب کا انعقاداور پارٹی کے چیئرمین ملی مشر محمود خان اچکزئی کی شرکت خوش آئند ہیں بیان میں کہا گیا ہے کہ انسانی زندگی کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ کی ایک اہم وجہ مادری زبانوں سے محرومی بھی ہیںکیونکہ جن اقوام وعوام نے اپنی مادری زبان کو سرکاری سطح پر تعلیمی ، دفتری ، عدالتی زبان کا درجہ دیا انہو ں نے انسانی زندگی کے ہر شعبہ میں ترقی حاصل کیں اور آج دنیا کے ترقی یافتہ اور خوشحال ملکوں میں شمار ہوتے ہیںبیان میں کہا گیا ہے کہ پشتونخوامیپ نے ہمیشہ ہر فورم پر محکوم اقوام وعوام کے حقوق ، وسائل پر ان کے واک واختیار کو تسلیم کرنے اور ان کے مادری زبانوں کو سرکاری طور پر تعلیمی ، عدالتی ،دفتری زبان کا درجہ دینے کیلئے آواز بلند کی ہیں۔

(جاری ہے)

اور پارٹی نے گزشتہ مخلوط صوبائی حکومت کے دور میں مادری زبانوں کو نرسری سے پرائمری کی سطح تک تعلیمی نصاب میں شامل کیا۔ انہوں نے اپنے بیان میں تمام پشتونوں بالخصوص نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ اس دن کی مناسبت سے یہ اعادہ کرے کہ وہ اپنی مادری زبان میں لکھیں ، پڑھیں اور بولیں گے اور اس کے فروغ کیلئے اپنی تمام صلاحیتوں کو برئوے کار لائیں گی

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں