قومی اسمبلی میں حج 2020,21 کے فارم میں ختم نبوت ﷺ کے کالم نکالنے کے حوالے سے تحریک التواء جمع اورقراردادپیش

جمعہ 28 فروری 2020 20:16

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 فروری2020ء) جماعت اسلامی کے سنیٹر وخیبر پختونخواہ کے امیر مشتاق احمد خان نے سینٹ اورایم این اے مولانا عبدالاکبر چترالی نے قومی اسمبلی میں حج 2020,21 کے فارم میں ختم نبوت ﷺ کے کالم نکالنے کے حوالے سے تحریک التواء جمع اورقراردادپیش کردیا ہے جس میں کہاگیا ہے کہ اسلامیان پاکستان اس اہم مسلئے پر اضطراب کا شکارہیں اوریہ نظریاتی مملکت اسلامی جمہوری پاکستان عوام کیلئے لمحہ فکریہ ہے اور مقدس مقام پر جانے سے قبل اس طرح کے اقدامات انتہائی شرمناک ہے ختم نبوتﷺ تمام مسلمانوں کے بنیادی عقیدے کا اہم جزوہے اور حج بیت اللہ جیسے مقدس زیارت کے سلسلہ میں فارم سے ختم نبوت کونکالنا دنیا کے تمام مسلمانوں کی دل آزادی ہے اوراسی طرح قادیانی گروپ،احمدی گروپ کو زمین حرم سے بازرکھنے کا واحد ذریعہ ختم نبوت کا حلف نامہ ہے ۔

(جاری ہے)

ختم نبوت ﷺ کے کالم کو فوری طور پر حج فارم سال2020-21 میں فوری شامل کرنے کیلئے اقدامات کیے جائیں لہذااس معاملے کو ہائوس میں بحث کیلئے منظور کیا جائے اس طرح کی سازشیں کسی صورت کامیاب نہیں ہوگی یہ انتہائی خطرناک اقدام ہے جس سے کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔جماعت اسلامی حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ سال 2018-19 ء کے حج فارم کو فی الفور بحال کرتے ہوئے ختم نبوت کا حلف نامہ اس میں درج کیاجائے ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں