محکمہ صحت بلوچستان کے ملازمین کی تنخواہوں سے کورونا ایمرجنسی فنڈ کی کوئی کٹوتی نہیں ہو گی،حکومت بلوچستان

منگل 31 مارچ 2020 22:39

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مارچ2020ء) حکومت بلوچستان نے محکمہ صحت کے تمام صوبائی ملازمین کی تنخواہوں کو کورونا ایمرجنسی فنڈ سے مستثنی قرار دیا ہے محکمہ خزانہ حکومت بلوچستان کے نوٹیفکیشن کے مطابق کورونا وائرس سے نبردآزما محکمہ صحت بلوچستان کے تمام ملازمین کی تنخواہوں سے کورونا ایمرجنسی فنڈ کی کوئی کٹوتی نہیں ہوگی اور 26 مارچ کو صوبائی حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کا اطلاق محکمہ صحت بلوچستان کے ملازمین پر نہیں ہوگا محمکہ خزانہ بلوچستان نے اکاؤنٹنٹ جنرل بلوچستان کو ہدایت جاری کی ہے کہ اس ضمن میں ضروری فوری اقدامات اٹھائے جائیں۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں