تاجر برادری حکومتی احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کرتے ہوئے کورونا سے اپنی اور دیگر افراد کی زندگیوں کو محفوظ رکھیں،اسسٹنٹ کمشنر کوئٹہ

ہفتہ 6 جون 2020 00:10

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2020ء) اسسٹنٹ کمشنر کوئٹہ ندا کاظمی نے کہا کہ حکومت نے عوام کی مشکلات کو مد نظر رکھ کر لاک ڈان میں نرمی کی ہے تمام تاجر برادری اور دکاندار حکومتی احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کرتے ہوئے اپنی اور دیگر افراد کی زندگیوں کو محفوظ بنائیں،اپنے دفتر میںملاقات کے لیے آئے ہوئے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ تمام مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کو بھی اس کے متعلق اپنا کلیدی کردار ادا کرنا چاہیے، ہم تمام افراد کی زندگیوں کو کورونا جیسی وباء سے محفوظ رکھنے کے لئے کوشاں ہے انہوں نے کہا کہ تاجر برادری کے تعاون سے شہر میں کاروباری سرگرمیاں دوبارہ شروع ہوگئی ہیں ،کورونا وائرس کے باعث جہاں روزمرہ زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے تو وہاں پر کاروبار بھی بری طرح متاثر ہوا ہے مگر اب حکومت عوام کو اپنے پاوں پر کھڑا کرنے کے لئے لاک ڈاون میں نرمی کر رہی ہے تاکہ عوام کی مشکلات کا ازالہ ہوسکے مگر ضرورت اس امر کی ہے کہ جب تک ہم خود احتیاطی تدابیر اختیار نہیں کریں گے تب تک ہم کوئی بھی کامیابی حاصل نہیں کرسکتے ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں