?قرآن کریم امت مسلمہ کیلئے مکمل ضابطہ حیات، اخلاقی معاشرتی سیاسی انفرادی اور اجتماعی ہر پہلو پر انسانیت کی رہنمائی فرمائی ہے،جمعیت علما ء اسلام نظریاتی بلوچستان

پیر 21 ستمبر 2020 22:55

ّکوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 ستمبر2020ء) جمعیت علما ء اسلام نظریاتی بلوچستان کے صوبائی جنرل سیکرٹری حضرت مولانا حافظ عبدالاحد کبدانی عظمت قرآن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرآن کریم امت مسلمہ کیلئے مکمل ضابطہ حیات ہے اخلاقی معاشرتی سیاسی انفرادی اور اجتماعی ہر پہلو پر انسانیت کی رہنمائی فرمائی ہے مسلمانوں کی قرآنی تعلیمات سیدوری معاشریمیں پستی وبدحالی تنگدستی،تنگ نظری اورآپس کیاختلافات ہیں قران کریم نے خاندانی عصبیت قوموں کی تفریق ذاتوں کی اونچ نیچ کو مٹا کر تعمیرانسانیت کے معاشرے کیلئے واضح اصول انسانیت کے سامنے رکھے یہی وجہ ہے کہ اس قران کریم کے آتے ہی جو لوگ صدیوں سے اختلاف وانتشار کے شکار تھے انہوں نے کہا کہ قرآن مجید اللہ تعالی کی وہ آخری اورمستند ترین کتاب ہے جسے دین کے معاملے میں انسانیت کی ہدایت کے لیے محمد رسول اللہ پر نازل کیا گیا ہے سرفراز وہی ہوں گے جو قرآن کے احکام کی پیروی کریں گے جو قرآن کی تلاوت اور تعلیمات سے دور ہوتے ہیں اور اپنی زندگی اپنی مرضی اور چاہت سے بسر کرتے ہیں تو پھر ایسوں کو اللہ ذلیل و خوار کر دیتے انہوں نے کہا صحابہ رضوان اللہ علیھم اجمعین اس قران کو پڑھ کر انسانیت کا وہ بہترین معاشرہ ہوکر رضی اللہ عنھم ورضو اعنہ کے مصداق بن گئے جہالت میں عورتوں کوزندہ درگور کرنیوالے اس قرانی تعلیمات کی برکات سے عورتوں کونہ صرف اپنا حق دیابلکہ اسکی عزت کو تحفظ دیا انہوں نے کہاکہ قرآن کے مقدس تعلیمات انہوں نے کہا کہ قرآنی تعلیمات سے دوری کی باعث معاشرے میں بگاڑہے اور جرائم کی جڑیں مضبوط ہورہے قرآن انسانیت کو انفس کی ماہیئت وحقیقت سے بھی روشناس کراتا ہے جہاں عبادت کے بارے میں رہنمائی کرتا ہے وہیں سیاسی معاملات کے لیے بھی رہنماء اصول بیان کرتا ہے جہاں اخلاقی تعلیمات کے بارے میں ہدایات دیتا ہے وہیں یہ اقتصادی نظام کے لیے بھی ٹھوس بنیادیں فراہم کرتا ہے یہ جہاں حلال وحرام کے درمیان تمیز سکھاتا ہے وہیں یہ حق و باطل کے در میان فرق کرنے کی صلاحیت بھی پیدا کرتا ہے۔

(جاری ہے)

نوجوان اس کتاب انقلاب کے بغیر حقیقی کامیابی حاصل نہیں کر سکتے انہوں نے کہاکہ قرآن مجید کی تلاوت سکون اور دلوں کو منور کرتی ہے ، قرآن مجید میں انسانیت کا سکون واطمینان موجود ہے، آج امت مسلمہ جن مسائل کا شکار ہے وہ دین سے دوری اور دنیا سے رغبت ہے قرآن مجید فرقان حمید عالم انسانیت کی راہنمائی اور ہدایت کیلئے ایک آفاقی کتاب ہے۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں