امن و۱مان کے قیام کے علاوہ تعلیمی ترقی اور طبی سہولتوںکی فراہمی فر نٹیئر کور کی بنیاد ی تر جیحات میں شامل ہیں،انسپکٹرجنرل فر نٹیئر کور بلوچستان میجر جنرل فیاض حسین شاہ

ہفتہ 26 ستمبر 2020 23:03

کوئٹہ۔26ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2020ء) انسپکٹرجنرل فر نٹیئر کور بلوچستان میجر جنرل فیاض حسین شاہ نے کہا ہے کہ امن و۱مان کے قیام کے علاوہ تعلیمی ترقی اور طبی سہولتوںکی فراہمی فر نٹیئر کور کی بنیاد ی تر جیحات میں شامل ہیں، صوبے میں تعلیمی معیار بلند کرنے میں کیڈٹ کالج مستونگ کا ایک اہم کردار رہاہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے کیڈٹ کا لج مستونگ کے دورے کے دوران طلباء اور اسٹاف سے خطاب کرتے ہوئے کیا،دورے کے دوران آئی جی ایف سی نے کیڈٹ کالج مستو نگ میں ایف سی کی جانب سے حالیہ قائم کردہ فٹنس کلب اور کمپیوٹر لیب کا افتتاح کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور بلوچستان میجر جنرل فیاض حسین شاہ امن وامان کے قیام کے علاوہ تعلیمی ترقی اور طبی سہولتوں کی فراہمی فرنٹیئر کور کی بنیادی ترجیحات میں شامل ہیں۔انہوںنے کہاکہ صوبے میں تعلیمی معیار بلند کرنے میں کیڈت کالج مستونگ کا ایک اہم کردار رہاہے ۔انہوں نے کہا کہ تعلیمی ترقی ہماری اولین ترجیح ہونی چاہیے کیونکہ تعلیم وہ شعبہ ہے جس میں اقوام کی ترقی کا راز پوشیدہ ہو تا ہے۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں