بلوچستان اسمبلی میں وزیراعلی جام کمال کی جلد صحتیابی کی دعا، دہشت گردی کے واقعات میں شہید اہلکاروں کے لئے فاتحہ خوانی

منگل 20 اکتوبر 2020 23:50

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اکتوبر2020ء) بلوچستان اسمبلی میں وزیراعلی جام کمال کی جلد صحتیابی کیلئے دعا اور دہشت گردی کے واقعات میں شہید ہونے والے اہلکاروں کے لئے فاتحہ خوانی کرائی گئی منگل کے روز بلوچستان صوبائی اسمبلی کے اجلاس میں وزیراعلیٰ کے مشیر برائے اقلیتی امور دنیش کمار نے سپیکر سے استدعا کی کہ گزشتہ دنوں دہشت گردی کے واقعات میںشہید ہونے والے سیکورٹی اہلکاروں کے لئے ایوان میں فاتحہ خوانی کرائی جائے جس پر ایوان میں شہداء کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کرائی گئی دریں اء ثنادنیش کمار کی استدعا پر صوبائی اسمبلی کے ایوان میں وزیراعلیٰ جام کمال خان کی جلد صحتیابی کے لئے بھی خصوصی دعا کرائی گئی

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں