حکومت اور نان بائی مذاکرات سے مسئلہ حل کریں ،انجمن تاجران بلوچستان

جمعرات 22 اکتوبر 2020 18:48

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2020ء) انجمن تاجران بلوچستان رجسٹرڈ کے صدر رحیم آغا جنرل سیکرٹری حاجی اللہ داد ترین حاجی نصرالدین کاکڑ حاجی اسلم ترین حاجی یعقوب شاہ کاکڑ حاجی فاروق شاہوانی میر اکرم بنگلزئی محمد حسین ہزارہ اور سید حیدراغا نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ سے نانبائیوں کے ہڑتال کا نوٹس لینے اور نان بائیوں کے ساتھ مل بیٹھ کر مسئلے کو احسن طریقے سے حل کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ ہم انجمن تاجران بلوچستان نہیں چاھتے کہ روٹی کی قیمت میں اضافہ ہویا روٹی کا وزن کم کرایا جائے ہم قیمت میں اضافہ اور وزن میں کمی کے خلاف ہیں مگر یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ اٹا اور گیس مہنگا ہونے کی وجہ سے تندور مالکان کو نقصان ہورہا ہے اگر وزن کم کرتے ہیں تو آئے دن چھاپوں اور جرمانوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے ہم چاہتے ہیں کہ تندور مالکان کو آٹا پر سبسڈی دی جائے اس کے بعد آگر تندور مالکان وزن پر عمل درآمد نہیں کرتے تو ان کے خلاف سخت کارروائی ہونی چاہیے گزشتہ روز پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس میں بھی انجمن تاجران بلوچستان کے جنرل سیکرٹری حاجی اللہ داد ترین نے یہی موقف اپنایا کہ ہمیں ایسا نرخنامہ نکالنا چھائیے کہ تاجر بھیچ سکے اور اجر خرید سکیں ہوا میں نرخ مقرر نہیں کرنے چاہئیں کہ تاجر کیلئے فروخت کرنا ممکن نہ ہو اور جرمانوں اور چھاپوں کا سلسلہ چل نکلے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں