بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی اسکولوں اور کالجز میںمعیاری خوراک بارے آگاہی مہم جاری

پیر 26 اکتوبر 2020 23:39

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اکتوبر2020ء) تعلیمی اداروں میں طلبا کو معیاری خوراک کی فراہمی کے لیے بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی کی جانب سے اسکولوں اور کالجز میں آگاہی مہم سوموار کے روز بھی جاری رہی۔ بی ایف اے حکام نے اس سلسلے میں مختلف علاقوں میں سرکاری و نجی تعلیمی مراکز کا معائنہ کیا،نیز پرنسپل صاحبان و دیگر متعلقہ حکام سے ملاقاتیں بھی کیں اور انہیں اس حوالے سے آگاہی و بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی وضع کردہ ایس او پیز بھی فراہم کی گئیں۔

(جاری ہے)

بی ایف اے فوڈ سیفٹی ٹیموں نے اداروں کے سربراہان کو ہدایت کی کہ کینٹینز میں بچوں کو معیاری اشیا خوردونوش کی فراہمی کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کریں جبکہ اسکول و کالجز کے باہر فروخت ہونے والی اشیا پر بھی نظر رکھی جائے کیونکہ یہ اشیا بظاہر تو رنگ برنگی ہوتے ہیں لیکن بچوں کی صحت کے لیے یہ انتہائی مضر ثابت ہو سکتے ہیں۔اداروں کے متعلقہ حکام کو بتایا گیا کہ حفظان صحت کے اصولوں اور بلوچستان فوڈ اتھارٹی کے ہدایات ناموں بارے بچوں کو بھی تفصیلا آگاہی دی جائے تاکہ انہیں معیاری اور ناقص کھانے پینے کی اشیا میں فرق معلوم ہو سکے اور وہ ازخود ملاوٹی و مضر صحت اشیا کی حوصلہ شکنی کریں۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں