کوئٹہ ، مذہبی قائدین اور علماء کرام کا اعلیٰ سطح کا اجلاس ،امن وامان کی صورتحال کا جائزہ

وطن عزیز کے دفاع کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، ملکی استحکام و سالمیت ہرچیز سے مقدم ہے،اعلامیہ

منگل 27 اکتوبر 2020 23:42

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اکتوبر2020ء) 12ربیع الاول میں قیام امن کے سلسلے میں مذہبی جماعتوں کے قائدین اور علماء کرام کا اعلیٰ سطح کا اجلاس نیو سریاب تھانہ میں زیر صدارت ڈی ایس پی سریاب قاضی علی رضا اعوان منعقد ہوا جس میں 12ربیع الاول کو قیام امن کے صورت کو برقرار رکھنے اور اخوت اور بھائی چارے گی فضا ء کو مزید مستحکم کرنے پر غور خوض کیا گیا شرکا اجلاس نے ڈی ایس پی سریاب قاضی علی حیدر رضا کو قیام آمن کے سلسلے میں ہر قسم تعاون کی یقین دہانی کرائی اجلاس میں جمعیت علمائے اسلام ضلع کوئٹہ کے ضلعی معاون سیکرٹری اطلاعات مولانا محمد طاہر تو حیدی جمعیت علما اسلام نجم المدارس یونٹ کلی چلتن رئیسانی کے نائب امیر مولانا عبدالمنان سعادت سرپرست اعلی مولانا محمد صادق مولانا آمین اللہ آمین مولانا دین محمد قاری عبدالغفور جمعیت علمائے اسلام ابوبکر صدیق رضی یونٹ ہزار گنجی زہری ٹاون کے امیر قاری رحمت اللہ ذیشان مولانا عطا ء اللہ مولانا حضرت علی مولانا عبداللہ مولانا فضل الرحمن مولانا ظاہر مولانا محمد سلیم اور اہلسنت کے علما کرام اور مختلف مدارس کے مہتممین نظما مدرسین حضرات اور مساجد کے آئمہ علما کرام نے اجلاس میں شرکت کی اجلاس سے ڈی ایس پی سریاب قاضی علی رضا اعوان مذہبی جماعتوں کے قائدین اور مساجد کے آئمہ علما کرام نے متفقہ طور پر علامیہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ وطن عزیز کی دفاع کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ملکی استحکام و سالمیت ہرچیز سے مقدم ہے علامیہ میں کیا گیا کہ علماء کرام اور عوام الناس 12 ربیع الاول کو اخوت اور بھائی چارے گی کے فضا کو قائم رکھنے کے لیے کردار ادا کر ے عوام الناس ملک اسلام دشمن عناصر کے سازشوں کو ناکام بنانے کے لیے کردار ادا کر ے انہوں نے کہا کہ پولیس اور سیکورٹی ادارے عوام کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے تمام تر توانائیاں کو بروئے کار لائے گی انہوں نے کہا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانا ریاست کی ذمہ داری ہے ریاست ہر صورت میں قیام امن کیلئے کردار ادا کر ے گی انہوں نے مزید کہا کہ عوام کے جان و مال پر کسی قسم سمجھوتہ نہیں کریں گے ڈی ایس پی سریاب قاضی علی رضا اعوان نے مزید کہا کہ مذھبی جماعتوں کے قائدین اور مساجد کے آئمہ علما کرام اور عوام کے تعاون سے سریاب ڈویژن میں مثالی امن کو قائم کرنے کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کروں گا عوام اور علما کرام قیام آمن کے لیے آگے بڑھیں منشیات اور سماج دشمن عناصر کے سازشوں خلاف پولیس انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں اجلاس میں ملکی استحکام و سالمیت کیلئے خصوصی دعا کی گئی

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں