کوئٹہ،کورونا کی دوسری لہر کے حوالے سے ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ بلوچستان کی زیر صدارت کانفرنس

کورونا وائرس ایک مرتبہ پر سے زور پکڑ رہاہے اس کی روک تمام کیلئے ہم سب کو مزید بہتر اقدامات کر نا ہونگے تمام اضلاع کے نمائندوں کو ساتھ لیکر چلیں گے،عوام کو حکومتی احکامات ایس او پیز پر عمل عمل در آمد کرنا ہوگا، ڈی جی ہیلتھ شاکر بلوچ

بدھ 28 اکتوبر 2020 22:53

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترن۔ 28 اکتوبر2020ء) پرویشنل کمیونیکیشن ٹاسٹک فورس کا 10وا ںاجلاس گزشتہ روز سیکرٹری صحت کی ہدایت کے مطابق کورونا وائرس کی دوسری لہر کے حوالے سے ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ بلوچستان کی زیر صدارت کانفرنس منعقد ہوئی اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسزڈاکٹر شاکر علی بلوچ ، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز مسعود رند ،ایڈیشنل ڈائریکٹر ہیلتھ ایجوکیشن سیل ڈاکٹر علی ناصر بگٹی ،یونیسیف کا کمیونیکیشن آفیسر زہیب قاسم ، مرسی کور کے ڈاکٹر سعید اللہ خان ، ڈاکٹر فاروق اعظم جان ، ہیلتھ ایجوکیشن سیل کی چیف ہیلتھ ایجوکیشن آفیسر زاہدہ بلوچ ، یو این ایچ سی آر کا حمیرہ کریم ،پی پی ایچ آئی کے ڈاکٹر مختار احمد زہری ، ہیلتھ ایجوکیشن آفیسر خلیل احمد ،ہیلتھ ایجوکیشن آفیسر حبیب الرحمن ، محکمہ صحت کی میڈیا کوآرڈنیٹر وسیم بیگ، سکیپ بلوچستان کا نمائندہ بلاول بلوچ ودیگر بھی موجود تھے اس موقع پر ڈی جی ہیلتھ شاکر بلوچ کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس ایک مرتبہ پر سے زور پکڑ رہاہے اس کی روک تمام کیلئے ہم سب کو مزید بہتر اقدامات کر نا ہونگے اور تمام اضلاع کے نمائندوں کو ساتھ لیکر چلیں گے اور عوام کو حکومتی احکامات ایس او پیز پر عمل عمل در آمد کرنا ہوگااس موقع پر ایڈیشنل ڈائریکٹر ہیلتھ ایجوکیشن سیل ڈاکٹر علی ناصر بگٹی نے شرکاء کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ جب عالمی وباء کورونا وائرس نے وباء صوبے میں پھیل گیا تو ہم نے سب سے پہلے صحت کے حوالے سے ایک ٹاسک فورس بنایا جس نے روزانہ بنیاد پر ہنگامی بنیادوں پر عوام میں شعور آگاہی فراہم کرتے رہے ہیں اس دوران ہم نے صوبے کے تمام اضلاع میں پوسٹر ، ڈی وی ٹی چینلز ، کیبل ، ریڈیو پر علاقائی زبانوںمیں شعور آگاہی فراہم کرنے کیلئے ماہرین کے مفید مشورے اور کورونا وائرس کی تھوک تھام کے حوالے سے عوام تک پیغامام پہنچاتے رہے انہوںنے کہا کہ اب عید میلاد النبی ﷺ قریب ہے اس موقع پر ہم مختلف اضلاع میں شعور آگاہی اور حکومت ایس او پیز کے پیغامات عوام تک پہنچا رہے ہیں تاکہ میلاد النبی ﷺ کے موقع پر عوام زیادہ سے زیادہ ایس او پیز پر عمل درآمد کریں اور کورونا وائرس کے پھیلنے کا خطرہ نہ ہو اس حوالے سے تمام علماء کرام کو کردار ادا کرنا ہوگا تاکہ وہ اجتماعات میں لوگوں کو کورونا وائرس کے حوالے سے شعور فراہم کرے اور اجتماعات کے دوران عوام ماسک اور ایک دوسرے سے سماجی فاصلہ رکھیں کیونکہ سردیوں کا موسم ہے نزلہ زکام کانسی وغیرہ عام ہورہے ہیں اگر اس دوران عوام نے حکومت احکامات کو نظر انداز کردیا تو ایک مرتبہ پھر سے کورونا وائرس پھیلنے کا خدشتہ ہوگا

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں