,چند روز قبل امتحان دینے والی طالبہ اور اس کی والدہ کے ساتھ واقعہ پر ہونے والی تحقیقاتی رپورٹ کو مسترد کرتے ہیں، روزینہ خلجی

،حکومت اور ادارے اپنی ذمہ داری نبھاکر تعلیم کی بہتری امتحانی سسٹم اور معیاری تعلیم کے حوالے سے کوئی اقدام نہیں اٹھارہے

اتوار 12 مئی 2024 19:50

-کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مئی2024ء) کوئٹہ فائونڈیشن کی رہنماء روزینہ خلجی اور بلوچستان کنزیومر سوسائٹی الائیڈ فیمیل ٹیچرز ایسوسی ایشن بلوچستان کے رہنمائوں خیر محمد شاہین، نظام کرد نے گزشتہ چند روز قبل جناح ٹائون کے گرلز سکول میں امتحان دینے والی طالبہ اور اس کی والدہ کے ساتھ واقعہ پر ہونے والی تحقیقاتی رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک ذمہ دار کمیٹی تشکیل دیکر واقعہ کی تحقیقات کرکے ذمہ داروں کا تعین کرتے ہوئے امتحانی طریقہ کار کو بہتر بنانے کے لئے امتحانات کے دوران سینٹرز کی خرید و فروخت کی تحقیقات اور امتحانات میں بہتر ایس او پیز پر عمل پیرا ہوکر ٹیچرز یونین ، بیورو کریسی اور با اثر والدین کی مداخلت امتحانی سینٹر میں بند کی جائے یہ بات انہوں نے اتوار کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران کہی انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں تعلیمی نظام اور تعلیم کا محکمہ زبوں حالی کا شکار ہے اور تعلیمی پسماندگی عروج پر ہے حکومت اور ادارے اپنی ذمہ داری نبھاکر تعلیم کی بہتری امتحانی سسٹم اور معیاری تعلیم کے حوالے سے کوئی اقدام نہیں اٹھارہے جس کی وجہ سے آج بھی امتحانی سینٹروں میں جس طرح نقل کا رجحان پروان چڑھ رہا ہے اس سے ہماری نوجوان نسل کی تعلیم کے شعبے میں تباہی ہورہی ہے انہوں نے کہا کہ امتحانی عملے کو باقاعدہ تربیت دیتے ہوئے ایس او پیز پر عمل کرایا جائے اور بورڈ کے 10 سالہ ریکارڈ کو چیک کرکے مسلسل ڈیوٹی دینے والے اساتذہ کی تحقیقات کی جائے نتائج سے قبل کمپیوٹر میں درج نمبروں کا پیپرز کے نمبروں سے موازنہ کیا جائے چیئرمین اور کنٹرولر امتحانات کی ناقص کارکردگی کی تحقیقات کی جائے انہوں نے 10 نکاتی مطالبات پیش کرتے ہوئے کہا کہ امتحانات میں سال میں ایک بار ٹیچر کی ڈیوٹی اور سینٹروں کی مبینہ خرید و فروخت کے ساتھ ساتھ امتحانی ڈیوٹی کی ایس او پیز کے برعکس غلط اقدامات اٹھانے کی تحقیقات کی جائے اور سینئر انسپکٹرز ، سینئر ریٹائرڈ ٹیچرز تعینات کئے جائیں امتحانات سے قبل طلباء کو شعور و آگاہی فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ اساتذہ کو بھی تربیت دی جائیں۔

(جاری ہے)

آئمہ ترین کیس کے لئے ذمہ دار کمیٹی تشکیل دی جائے اور سکول کے اوقات میں پیپر نہ لئے جائیں تمام فیمیل امتحانی مراکز میں کلاس فور سے لیکر سینٹر انسپکٹر تک فیمیل عملہ تعینات کیا جائے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں