معیاری تعلیم ہی معاشرے کی ترقی و خوشحالی کی ضامن ہے، چیئرمین ضلع کونسل حاجی محمد خان کبزئی

اتوار 12 مئی 2024 20:00

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2024ء) چیئرمین ضلع کونسل حاجی محمد خان کبزئی نے کہا ہے کہ بی آر سی ژوب جیسے معیاری تعلیمی اداروں کے قیام سے صوبے میں تعلیمی معیارکافی بہتر ہو چکا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بی آر سی کے دورے کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر پرنسپل حسن اقبال نے جماعت ہفتم کے حالیہ ٹیسٹ میں میرٹ کی پابندی اور صاف و شفاف انعقاد کے بارے میں آگاہ کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وائس پرنسپل پروفیسر گلدار علی وزیر بھی موجود تھے ۔چیئرمین ضلع کونسل حاجی محمد خان کبزئی نے کہا کہ معیاری تعلیم ہی معاشرے کی ترقی و خوشحالی کا ضامن ہے جس کے ذریعے سے ہی ترقی یافتہ اور روشن خیال قوم ابھرتی ہے، معیاری تعلیم کے بل بوتے پر دور جدید کے چیلنجز سے نمٹا جا سکتا ہے، بی آر سی ژوب کا بہتر تعلیمی معیار اور طلبا کی تربیت محنتی و تجربہ کار اساتذہ اور پرنسپل کی مرہون منت ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ ادارہ مستقبل میں بھی مزید ترقی کریگا۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں