cتفتان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص قتل

yنعش ضروری کارروائی کے بعد شناخت کے لئے مردہ خانہ میں رکھ دی

اتوار 12 مئی 2024 19:50

ةکوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مئی2024ء) تفتان میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا یہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے سرحدی علاقے تفتان بازار میں نامعلوم افراد نے فائرنگی کرکے ایک نامعلوم شخص کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے۔

(جاری ہے)

نعش ہسپتال منتقل کردی گئی نعش ضروری کارروائی کے بعد شناخت کے لئے مردہ خانہ میں رکھ دی گئی مزید کارروائی مقامی انتظامیہ کررہی ہے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں