بلوچستان لیبر فیڈریشن کا میر ظفر اللہ خان جمالی کے انتقال پر اظہار افسوس

جمعرات 3 دسمبر 2020 17:58

کو ئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2020ء) بلوچستان لیبر فیڈریشن کے صدر خان زمان چیئرمین بشیر احمد سیکرٹری جنرل قاسم خان نورالدین بگٹی معروف آزاد عابد بٹ محمد عمر جتک ملک وحید کاسی عبدالعزیز شاہوانی حاجی عزیز اللہ منظور احمد عارف خان نچاری دین محمد محمد حسنی عبداللہ مینگل حبیب اللہ لانگو فضل محمد عبدالحمید چراغ نے بیان میں بلوچستان کے بزرگ سیاستدان سابق وزیر اعظم میر ظفر اللہ خان جمالی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہیانہوں نے کہا کہ مرحوم ظفر اللہ خان جمالی اصول پسند سیاستدان تھے یہی وجہ ہے کہ 30 سال مختلف بڑے سیاسی عہدوں پر فائز رہے اور وفاق میں بلوچستان کے محکوم عوام کی مضبوط آواز تھے ان کی بلوچستان کیلئے خد مات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

(جاری ہے)

مزدور رہنمائوں مرحوم ظفر اللہ خان جمالی کے بلند درجات کیلئے دعاکرتے ہوئے سابق وزیر اعظم کی وفات پر انکے صاحبزادوں اور جمالی خاندان کے سوگوا افراد سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں