قمبرانی روڈ‘سبزل روڈ ‘سرکی روڈ

پشتون آباد کی سڑکوں کی حا لت زار بہتر بنا نے پرتوجہ دیا جائے ،رہنما جمعیت علماء اسلام نظریاتی ضلع کوئٹہ

بدھ 20 جنوری 2021 23:56

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جنوری2021ء) جمعیت علماء اسلام نظریاتی ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا قاری مہراللہ جنرل سیکرٹری حاجی حبیب اللہ صافی نائب امیر شیخ الحدیث مولنانیازمحمد حاجی دادمحمد مولانا محمد ابراہیم ‘مولوی رحمت اللہ حقانی مفتی رحمت اللہ خلجی ودیگرنے کہا کہ حکومت قمبرانی روڈ‘سبزل روڈ ‘سرکی روڈ ‘پشتون آباد کی سڑکوں کی حا لت زار بہتر بنا نے پرتوجہ دیا جائے کوئٹہ کی تاریخ کے 70سالوں میں سڑکوں پر کوئی خاص توجہ نہیں دی گئی۔

اب اگرچہ بہت سی سڑکیں ڈبل ہوئیں اور کچھ کی توسیع بھی ہوئی مگر تیزی سے کوئٹہ شہر کی آبادی بڑھ جانے سڑکیں گھنٹوں جام رہتی ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت پرانے سڑکوں کو ڈبل کرنے کے ساتھ ساتھ نئی شاہراہیں بھی تعمیر کرے تاکہ ٹریفک پر قابو پایا جاسکے۔

(جاری ہے)

کوئٹہ شہر میں ذرائع آمد و رفت کے لیے استعمال ہونے والی تین شاہراہیں جن میں سریاب روڈ، قمبرانی روڈ اور مغربی بائی پاس شامل ہیں بدقسمتی سے ان تینوں شاہراہوں کو ملانے کیلئے صرف ایک ہی شاہراہ سبزل روڈ ہے۔

سرکی روڈ کی رش کو قابو کرنے کے لیے سرکی روڈ پر بھی ایک لنک روڈ کی تعمیر ضروری ہے جو ٹی ٹی سی سرکی روڈ سے سریاب پل ڈبل روڈ میں ملایا جائے یہ سرکی روڈ کی رش کو قابو کرنے کے لیے انتہائی اہمیت کی حامل ہے انہوں نے کہا کہ سڑکوں میں بڑے کھڈوں اور ناقص سیوریج نظام سے عوام کو شدید مشکلات کاسامنا کرناپڑ رہا ہے سیوریج نالیوں کے کچرے سڑکوں پر پڑی ہوئی ہے سڑکوں میں بڑے بڑے کھڈوں ہونے کی وجہ سے پیدل چلنے والوں کو بیحد مشکلات درپیش ہیں عوام کی اس دیرینہ مطالبہ کوپوراکیاجائیے انہوں نے کہاکہ درجنوں مسائل سیکوئٹہ لاوارث سمجھا جارہا ہے بہتری کی کوئی امیدنظر نہیں آرہی ہے جگہ جگہ گندگی کے انبار لگے ہوئے ہیں ناقص سیوریج نظام کے باعث پینے کے پانی میں سیوریج کاپانی شامل ہوجاتا ہے پشتون آباد زرغون روڈ سرکی روڈ سریاب روڈ میں بڑے کھڈوں اور ناقص سیوریج نظام سے عوام کو شدید مشکلات کاسامنا کرناپڑ رہا ہے سیوریج نالیوں کے کچرے سڑکوں پر پڑی ہوئی ہے سڑکوں میں بڑے بڑے کھڈوں ہونے کی وجہ سے پیدل چلنے والوں کو بے حد مشکلات درپیش ہیں عوام کی اس دیرینہ مطالبہ کوپوراکیاجائیے انہوں نے کہا کہ ترقیاتی کاموں کی بہتر مانیٹرنگ اور فنڈز کے خرچ سیعوام کی تمام تر بنیادی و عوامی اور ضروری و اجتماعی مسائل حل کرے انہیں بنیادی سہولیات امنگوں کے مطابق فراہم کری

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں