گورنر بلوچستان کا ایس او ایس ویلیج کیلئے راشن کی فراہمی اور صوبہ کی تمام پبلک سیکٹر یونیورسٹیز میں تمام ایس او ایس کے زیر تعلیم طلباء و طالبات کی فیس معاف کرنے کا اعلان

معاشرے میں والدین کی شفقت سے محروم بچوں کی معاونت کرنا حقیقی ذہنی سکون و اطمینان کا باعث ہے ، سید ظہور احمد آغا ہمارا انسانی اور قومی فریضہ ہے کہ یہ اپنے اردگرد غریب، بے سہارہ اور یتیم بچوں اور بچیوں کی مالی مدد کی کریں

اتوار 19 ستمبر 2021 00:00

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2021ء) گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے کہا ہے کہ یہ ایک ناقابل تردید حقیقت ہے کہ معاشرے میں والدین کی شفقت سے محروم پھول جیسے بچوں اور بچیوں کی معاونت کرنا حقیقی ذہنی سکون و اطمینان کا باعث ہے ایس او ایس ویلیج کیلئے راشن کی فراہمی اور صوبہ کی تمام پبلک سیکٹر یونیورسٹیز میں تمام ایس او ایس کے زیر تعلیم طلباء و طالبات کی فیس معاف کرنے کا اعلان کرتے ہوئے گورنر بلوچستان نے کہا کہ ایسے اداروں کو ہماری بھرپور توجہ و مدد کی اشد ضرورت ہی.

گورنر ظہور آغا نے صوبے کے صاحب استطاعت افراد سے ماں کی ممتا اور باپ کے سائے سے محروم بچوں کے سروں پر سائباں بننے کی اپیل کی. ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کے روز ایس او ایس ویلیج واقع سمنگلی روڈ کا دورہ کے موقع پر کیا. انہوں نے ایس او ایس ویلیج کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا اور وہاں موجود یتیم بچوں اور بچیوں میں گل مل گئی. اس موقع پر سابق سینیٹر اور ایس او ایس ویلیج کی چیئرپرسن روشن خورشید بروچہ اور ڈائریکٹر ایس او ایس ویلیج محمد اورنگزیب بھی موجود تھی.

گورنر بلوچستان نے کہا بچے ہمارے مستقبل کے معمار ہیں اور اس ضمن میں ایس او ایس ویلیج کے بے سہارہ بچوں کی فلاح وبہبود اور معاشرہ میں انھیں باعزت مقام دلانے کیلئے نہایت اہم کردار ادا کر رہا ہی. سینکڑوں بچوں کی مناسب تعلیم و تربیت اور ان کے مستقبل کو محفوظ بنانے کے حوالے سے کئی نتیجہ خیز اقدامات اٹھائے ہیں جن کے مثبت اثرات مرتب ہورہے ہیں. گورنر ظہور آغا نے کہا ہے کہ یہ ہمارا انسانی اور قومی فریضہ ہے کہ یہ اپنے اردگرد غریب، بے سہارہ اور یتیم بچوں اور بچیوں کی مالی مدد کی کریں تاکہ یہ بچے بھی معاشرے کے کامیاب اور مفید شہری بن سکیں. انہوں نے معاشرے کے تمام بے آ و از لوگوں کی آواز بننے پر زور دیا�

(جاری ہے)

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں