گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا کا حاجی بشیر احمد بابئی (ریٹائرڈ) ایڈیشنل سیکرٹری ایس اینڈ جی اے ڈی کی وفات پر اظہار افسوس

اتوار 19 ستمبر 2021 00:00

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2021ء) گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے حاجی بشیر احمد بابئی (ریٹائرڈ) ایڈیشنل سیکرٹری ایس اینڈ جی اے ڈی کی وفات پر گہرے رنج ودکھ کا اظہار کیا ہے مرحوم حاجی بشیر احمد بابئی گورنر ہاؤس اینڈ سیکرٹریٹ کے سیکشن آفیسر حاجی مشتاق بابئی، ایگریکلچر انجینرنگ کے منیر احمد بابء اور محمد صابر بابئی کے بڑے بھائی اور ثناء اللہ مبشر کے والد تھے اپنے ایک تعزیتی بیان میں گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے مرحوم حاجی بشیر احمد بابئی کی مغفرت کیلئے دعا کی اور انکے لواحقین سے تعزیت اور یکجہتی کا اظہار کیا.۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں