کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو) کی کاروائی 13غیر قانونی ٹرانسفارمرزاُتاردئیے

منگل 21 ستمبر 2021 23:02

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2021ء) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو) کی بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلا ف کارروائیاں مختلف علاقوں میں جاری ہے ۔اس سلسلے میں کیسکو سینٹرل سرکل کوئٹہ کے تحت کچلاک سب ڈویژن کی ٹیم نے 2غیر قانونی ٹرانسفارمرزاُتاردئیے جبکہ کیسکوسپیزنڈسب ڈویژن نے بھی کارروائی کرتے ہوئے ایک غیر قانونی زرعی ٹرانسفارمراُتاردیا ۔

اسی طرح کیسکوپشین سرکل کی ٹیم نے کارروائی کے دوران یارو سب ڈویژن کے علاقوں سے نادہندگان کے 7زرعی و ڈسٹری بیوشن ٹرانسفارمرزبلوںکی عدم ادائیگی پر اُتاردئیے۔ کیسکوخضدارسرکل کے خالق آباد سب ڈویژن کی ٹیم نے 3غیر قانونی ٹرانسفارمرزاُتارکر قبضے میں لے لئے جنہیں بعد ازاں کیسکوریجنل اسٹورمیں جمع کرادئیے گئے۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں کیسکوسبی سرکل نے نادہندگان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے خیرپور فیڈرسے 6دیہاتوں کے 11KVجمپرز کاٹ کر نادہندگان کی بجلی منقطع کردی گئی نیز کیسکولورالائی سرکل کی ٹیم نے بھی ایک غیر قانونی زرعی ٹرانسفارمراُتارکر قبضے میں لئے گئے۔

واضح رہے کہ کیسکوکی ٹیمیں بجلی بلوںکی ریکوری کے سلسلے میں نادہندگان کے کنکشنز بھی بلاتفریق منقطع کررہی ہے لہٰذا تمام نادہندہ صارفین کسی بھی پریشانی اور زحمت سے بچنے کیلئے اپنے ذمہ بجلی کے بقایاجات فوراً جمع کرادیں ۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں