وفاقی حکومت فوری طور پر وی وائرلیس سروس کی بحالی کے لئے اقدامات اٹھائے،جمال شاہ کاکڑ

ژوب، شیرانی سمیت صوبے کے 15اضلاع میں وی وائرلیس ٹیلی فون سروس گزشتہ کئی رو ز سے غیر اعلانیہ طور پر بند کردی گئی ہے جس سے عوام کو مواصلاتی رابطوں میں شدید مشکلات کا سامنا ہے ،صوبائی صدر مسلم لیگ(ن)

منگل 21 ستمبر 2021 23:05

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2021ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صوبائی صدر و سابق اسپیکر جمال شاہ کاکڑ نے کہا ہے کہ ژوب، شیرانی سمیت صوبے کے 15اضلاع میں وی وائرلیس ٹیلی فون سروس گزشتہ کئی رو ز سے غیر اعلانیہ طور پر بند کردی گئی ہے جس سے عوام کو مواصلاتی رابطوں میں شدید مشکلات کا سامنا ہے، وفاقی حکومت فوری طور پر وی وائرلیس سروس کی بحالی کے لئے اقدامات اٹھائے ،یہ بات انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہی انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے دور دراز علاقوں میں ٹیلی فون اور موبائل فون سروس نہ ہونے کی وجہ سے لوگ وی وائرلیس سروس استعمال کرتے ہیں جس سے وہ روز مرہ کے رابطے کر پاتے ہیں مگر گزشتہ کئی روز سے صوبے کے کم و بیش 15اضلاع میں یہ سروس غیر اعلانیہ طور پر بند ہے اور حکومت کی طرف سے اسکی کی بندش کا کوئی جواز پیش نہیں کیاگیا انہوں نے کہا کہ وائر لیس سروس بند ہونے کی وجہ سے عوام ایک دوسرے سے کٹ کر رہ گئے ہیں دور دراز علاقوں میں لوگوں کا ایک دوسرے سے رابطہ منقطع ہے اور کسی کوکسی کی کوئی خبر نہیں ہے لہذا حکومت فوری طور پر وی وائر لیس سروس کی بحالی کے لئے اقدامات اٹھانے کے ساتھ ساتھ اگر حکومت عوام کو نئی سہولیات نہیں دے سکتی توانکے پاس موجود پہلے کی سہولیات کو بھی چھیننے سے گریز کرے

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں