آج سے صوبے کے تمام ہیلتھ یونٹس میں او-پی-ڈی سروسز صبح 8 سے 10 بجے تک معطل رہیں گی، ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان

پیر 27 ستمبر 2021 23:29

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 ستمبر2021ء) ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان کے ترجمان کے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق پیر کو ستمبر سنڈیمن پروانشل ہسپتال میں جنرل باڈی اجلاس کا انعقاد کیا گیا،اجلاس میں صوبائی صدر، جنرل سیکرٹری، نائب صدر و صوبائی کابینہ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان،چیئرمین سپریم کونسل و کونسل ممبران اور کثیر تعداد میں ڈاکٹروں نے شرکت کی،اجلاس موجودہ نااہل صوبائی حکومت کی مریض و ڈاکٹر دشمن پالیسیوں، صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں اور ڈاکٹروں کو درپیش مسائل کے سدباب کیلئے موجودہ بے حس اور نااہل حکومت کے سامنے بارہا مطالبات رکھنے کے باوجود غیر سنجیدگی کو مدنظر رکھتے ہوئے آئندہ کا احتجاجی لاء عمل ترتیب دیا گیا،جس کے مطابق آج 28 ستمبر سے صوبے بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں صبح 8 سے 10 بجے تک او-پی-ڈی سروسز مکمل طور پر معطل رہیںگی،اجلاس میں میں متفقہ طور پر یہ بھی واضح کیا گیا کہ اگر موجودہ نااہل حکومت کی بے حسی برقرار رہی تو ایک ہفتے کے بعد آئندہ کیلئے انتہائی سخت احتجاجی لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا جس کی تمام تر ذمہ داری موجودہ وزیر اعلی بلوچستان اور سیکریٹریز صحت پر عائد ہوگی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں صوبائی کے تمام ہیلتھ یونٹس سے تاکید کی گئی کہ آج 28 ستمبر سے اپنے متعلقہ یونٹس میں احتجاجی لائحہ عمل کا اطلاق مکمل طور پر یقینی بنائیں۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں