سریاب روڈ یونیورسٹی گیٹ کے قریب بم دھماکے کامقدمہ درج کرلیاگیا

بدھ 20 اکتوبر 2021 21:16

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اکتوبر2021ء) سریاب روڈ یونیورسٹی گیٹ کے قریب بم دھماکے کامقدمہ درج کرلیاگیا۔ گزشتہ روز سریاب روڈ بم دھماکے کا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانے میں درج کرلیاگیا۔

(جاری ہے)

مقدمہ سب انسپکٹر شبیر کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیامقدمے میں قتل اقدام قتل دہشتگردی اور ایکسپلوزو ایکٹ کی دفعات شامل کئے گئے ہیں ۔واضح رہے کہ دھماکے میں ایک پولیس اہلکار جاںبحق جبکہ 17 افراد زخمی ہوئے تھے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں