لاپتہ افراد کی بازبی کے لئے قائم کمیشن کی تیسرے روز سماعت کوئی شخص بازیاب نہ ہوسکا

جمعہ 22 اکتوبر 2021 00:25

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2021ء) لاپتہ افراد کی بازبی کے لئے قائم کمیشن کی تیسرے روز سماعت کوئی شخص بازیاب نہ ہوسکا، محکمہ بلوچستان کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے لاپتہ افراد کی بازیابی کے قائم کمیشن کی سماعت کوئٹہ میں کمیشن کے سربراہ ہائی کورٹ کے سابق جج جسٹس ریٹائرڈ فضل الرحمان کی نگرانی میں جاری ہے ، جمعرات کو کمیشن نے 12اپتہ افراد کے کیسز کی سماعت کی جس کے دوران کے کوئی لاپتہ شخص بازیاب نہ ہوسکا کمیشن نے تین روز کے دوران 36لاپتہ افراد کے کیسز کی سماعت کر چکا ہے جس کے دوران دو لاپتہ افراد کے بازیاب ہونی کی تصدیق ہوئی ہے کمیشن 10روزہ سماعت کے دوران مجموعی طور پر117لاپتہ افرادکے کیسز کی سماعت کریگا

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں