بلوچستان ،ضلع ہرنائی میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی ،فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تنظیم کے کمانڈر سمیت چھ دہشتگرد ہلاک

ہفتہ 23 اکتوبر 2021 23:14

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2021ء) بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی میں فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تنظیم کے کمانڈر سمیت چھ دہشتگرد ہلاک ہوگئے ۔

(جاری ہے)

بلوچستان کے ضلع ہرنائی کے علاقے جمبرمیںخفیہ اداروں کی مصدقہ اطلاع پر ایف سی بلوچستان نارتھ نے دہشتگردوں کے خلاف کاروائی کیلئے سیکورٹی فورسز نے جیسے ہی دہشت گردوں کے ٹھکانے کو گھیرے میں لیا دہشتگردوں نے ٹھکانے سے بھاگنے کے لیے سیکورٹی فورسز پر فائرنگ کردی سکیورٹی فورسز کی جوابی فائرنگ سے بی ایل اے کمانڈر طارق عرف ناصر سمیت چھ دہشت گرد موقع پر مارے گئے دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود کا بڑا ذخیرہ برآمد ہوا۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں