کوئہٹ ، بر قی لائنوں کی مرمت ، مختلف علاقوں کو بجلی کی سپلائی معطل رہے گی ، کیسکو

بدھ 27 اکتوبر 2021 23:12

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2021ء) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے اعلامیہ کے مطابق برقی تنصیبات اور لائنوںپر ضروری مرمت کے کاموںکے سلسلے میں 28اکتوبرکومری آبادگرڈاسٹیشن کے کانسیIفیڈراور سریاب گرڈاسٹیشن کے جان محمد،نیوجان محمدجبکہ انڈسٹریل گرڈکے ایسٹرن بائی پاس، سیٹلائٹ ٹاون ایکسپریس، شاہنوازفیڈروں سے صبح11بجے سے دوپہر2بجے تک بجلی بندہوگی۔

(جاری ہے)

نیز اسی روز سریاب گرڈاسٹیشن کے سریابIسریابIIاور انڈسٹریل گرڈکے انڈسٹریل کالونی، سیٹلائٹ ٹاون، بن یامین، پشتون آباد ایکسپریس، اولڈپشتون آباد، شاہین، عاصم آباد،نیو پشتون آباد فیڈروں سے دن12بجے سے سہ پہر3بجے تک۔مری آبادگرڈکے نواںکلی، ایم ای ایس، مالک فیڈروں سے دن ایک بجے سے شام چاربجے تک جبکہ مری آبادگرڈکے طوغی روڈفیڈرسے سہ پہر3بجے تا شام 6بجے بجلی بندرہے گی۔ اسی طرح این ٹی ڈی سی کی جانب سے دروازہ گرڈاسٹیشن پر صبح10بجے سے دوپہر2بجے تک ضروری مرمتی کام کیاجائے گا جس کے باعث تقریباً45میگاواٹ برقی قلت پیداہوگی جسے لوڈمینجمنٹ کے ذریعے پوراکیاجائے گا۔ تاہم کیسکونے بجلی بندش پر متعلقہ صارفین سے زحمت کیلئے پیشگی معذرت کی ہے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں