بلو چستان میں کورونا وائرس کے 5نئے کیسز رپورٹ متاثرین کی تعداد 32476ہو گئی

بدھ 1 دسمبر 2021 00:29

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 نومبر2021ء) بلو چستان میں کورونا وائرس کے 5نئے کیسز رپورٹ متاثرین کی تعداد 32476ہو گئی ، محکمہ صحت کے کورونا وائرس آپریشن سیل کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ24گھنٹوں کے دوران صوبے کی5اضلاع سے کورونا وائر س کی5نئے کیسز رپورٹ ہو نے کے بعد اب تک مجمو عی طورپر متاثرہ افراد کی تعداد32474ہو گئی ہے رپورٹ کے مطابق صوبے میں کورونا وائرس کا شکار ہونے والی4افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد مجموعی طور پر صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 32073ہوگئی جبکہ صوبے میں کورونا وائرس کے فعال مریضوں کی تعداد43ہے جن میں سی3ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں ان افراد میں سی3افراد کو ہائی آکسیجن فلو پر رکھا گیا ہے،رپوٹ کے مطابق صوبے میں کو رونا وائرس کی شرع0.98فیصد ریکارڈ کی گئی رپورٹ کے مطابق صوبے میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران صوبے میں کو روناوائرس کی510ٹیسٹ کئے گئے جن میں5افراد میں کو روناوائرس کی تشخیص ہو ئی جبکہ168فراد کے نتائج آنے با قی ہیں جبکہ صوبے میں اب تک کو رونا وائر س سی360اموات ہو چکی ہیں�

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں