/ صوبائی حکومت ینگ ڈاکٹرز ، پیرامیڈیکل سٹاف اور نرسز کے مسائل کو فوری حل کرنے سمیت گرفتار ڈاکٹرز کے ساتھ مبینہ غیر انسانی سلوک کا نوٹس لے ،بابر خان خجک

جمعرات 2 دسمبر 2021 00:25

ئ*کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 دسمبر2021ء) تحریک جوانان پاکستا ن بلوچستان کے سینئر نائب صدر بابر خان خجک و دیگر نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت ینگ ڈاکٹرز ، پیرامیڈیکل سٹاف اور نرسز کے مسائل کو فوری طور پر حل کرنے سمیت گرفتار ڈاکٹرز کے ساتھ مبینہ غیر انسانی سلوک کا نوٹس لے ۔ یہ بات انہوں نے بدھ کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔

اس موقع پر صوبائی جنرل سیکرٹری میر غفار بادینی ، نور محمد نور و دیگر بھی موجود تھے ۔ بابر خان خجک کا کہنا تھا کہ گزشتہ چند دنوں سے صوبے بھر بالخصوص کوئٹہ میں ینگ ڈاکٹرز ، پیرامیڈیکل اور نرسز ہڑتال پر ہے جس کی وجہ سے مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے جبکہ گزشتہ دنوں حکومت کی جانب سے ڈاکٹروں کو گرفتار کرکے انہیں تھانوںمیں بند کردیا بلکہ وہاں بھی ان کے ساتھ مبینہ طو رپر غیر انسانی سلوک روا رکھاجارہا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز کے تمام مطالبات حق پر مبنی ہیں جو بلوچستان کی عوام اور مریضوں کے مفاد میں ہیں ، بلوچستان پسماندہ صوبہ ہے دور دراز علاقوں سے مریض کوئٹہ آکر اپنے علاج کراتے ہیں مگر صوبائی حکومت کی ناقص پالیسیاں عوام کو مشکلات کے مشکلات میں اضافہ کررہے ہیں ۔ انہوںنے مطالبہ کیا کہ حکومت فوری طورپر ڈاکٹرز کے ساتھ غیر مناسب رویہ اور ان کے مطالبات کے حل کے لئے اقدامات اٹھائیں۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں