ژ*کوئٹہ ،حاجی ظفر اللہ خان کاکڑ کا بازار کے ٹریفک نظام پر تشویش کا اظہار

اتوار 16 جنوری 2022 20:15

ٌ کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جنوری2022ء) جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ کے جوائنٹ سیکرٹری اور سٹی ٹو کے امیر حاجی ظفر اللہ خان کاکڑ نے بازار کے ٹریفک نظام پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ٹریفک پولیس کی ملی بھگت سے لیاقت بازار پرنس روڈ عبدالستار روڈ مسجد روڈ میں ٹریفک کا نظام درہم برہم ہے ، جس سے دوکانداروں اور گاہکوں خصوصا خواتین اور ضعیف العمر افراد کو خریداری میں شدید مشکلات درپیش ہیں، ٹریفک پولیس کی تمام تر توجہ ریڈ زون اور وی آئی پی موومنٹ والی سڑکوں پر ہوتی ہے جبکہ شہر میں بے ہنگم ٹریفک نے کاروباری حلقوں کو بہت متاثر کیا ہے، انہوں نے کہا اس کے خلاف ایس پی ٹریفک خود ایکشن لے کر عوام کی زندگی کو عذاب سے نجات دلائے

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں