کوئٹہ، اگرحکمرانوں نے حق دوتحریک سے کیے گیے وعدے واعلامیہ پر عمل نہیں کیا تویہ عوام کی بدنصیبی اورحکمرانوں کیلئے بہت براہوگا، زاہداختر بلوچ

جمعرات 20 جنوری 2022 00:17

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جنوری2022ء) نائب امیرجماعت اسلامی بلوچستان زاہداختر بلوچ نے کہاکہ اگرحکمرانوں نے حق دوتحریک سے کیے گیے وعدے واعلامیہ پر عمل نہیں کیا تویہ عوام کی بدنصیبی اورحکمرانوں کیلئے بہت براہوگا۔پوری قوم کے سامنے حکمرانوں نے وعدے کیے لیکن اب بہانے ،آنکھوںمیں دھول جھونکنے کی سازش ہورہی ہے ۔بلوچستان کے سرحدی تجارت کو تحفظ دیکرچیک پوسٹوں پر عوام کی بے عزت،ساحل پر چوروں ٹرالرمافیاکی لوٹ مار کا خاتمہ اور بلوچستان کے سلگتے مسائل حل کرنے تک ہماری جدوجہدجاری رہیگا حکمران ہمیں پاکستانی سمجھیں ہم بھی پاکستانی ہے ۔

ان خیالات کااظہارانہوں نے جماعت اسلامی کے صوبائی سیکرٹریٹ میں وفد سے ملاقات کے دوران گفتگومیں کیا انہوں نے کہاکہ بلوچستان کے سلگتے اجتماعی مسائل کے حل کیلئے حکمرانوں کو سنجیدگی واخلاص دکھانی ہوگی بدقسمتی سے کئی دہائیوں سے حکومت واپوزیشن میں رہنے والوں نے اہل بلوچستان کو حقوق نہیں دیے جس کی وجہ سے آج بلوچستان میں ہر طرف مسائل پریشانی اورمشکلات ہیں ۔

(جاری ہے)

حکومت اور نام نہاد بڑی اپوزیشن آپس میں ملے ہوئے ہیں حکومت وراپویشن عوام کے بجائے ایک دوسرے کا ساتھ دے رہی ہے ۔بلوچستان کے مختلف علاقوں سے حقوق کے حصول کیلئے حق دو تحریکوں کا اُٹھنا نیک شگون ہے۔جماعت اسلامی حق دو تحریک کی مکمل حمایت کر رہی ہے ۔حکومت واپوزیشن کی جماعتیں بھی خول سے نکل کرعوام کیلئے اخلاص ونیک نیتی کیساتھ جدوجہد کرنے والی تحریک حق دوکاساتھ دیں ان کی آوازمیں آوازشامل کریں کتنی بدقسمتی ہے کہ ساحل ووسائل کی باتیں کرنے والے آج حق دو تحریک سے دوفاصلے پر ہیں یہ لوگ صرف سیاست کرتے ہیں انہیں عوام کی کوئی فکر نہیں قوم پرستی واسلام پرستی کے نام پر پیٹ پرستی اب بند ہونی چاہیے

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں