کوئٹہ ،حلقے کے عوام کی بلا رنگ و نسل خدمت اولین ترجیح ہے،مشیر داخلہ و قبائلی امور میر ضیاء اللہ لانگو

جمعرات 27 جنوری 2022 23:59

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جنوری2022ء) صوبائی مشیر داخلہ و قبائلی امور میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا ہے کہ حلقے کے عوام کی بلا رنگ و نسل خدمت اولین ترجیح ہے گذشتہ تین سالوں کے دوران حلقے میں ریکارڈ ترقیاتی کام ہوے ہیں ہمارے سیاست کا محور عوام کی خدمت ہے حلقے کے عوام کے لیے ہمارے دروازے کھلے ہیں ہماری کارکردگی کو دیکھ کر حلقے کے عوام جوق در جوق ہمارے کارواں میں شمولیت کر رہے ہیں ان خیالات کا اظہار صوبائی مشیر داخلہ و قبائلی امور میر ضیائاللہ لانگو نے ضلع قلات نیچارہ سے تعلق رکھنے والے میر نعمت اللہ نیچاری محمد اکبر نیچاری میر سعادت خان نیچاری حافظ اسداللہ نیچاری محمد عثمان نیچاری اور محمد اعظم نیچاری کی قیادت میں قلات نیچارہ سے سینکڑوں افراد نے مختلف پارٹیوں سے مستعفی ہوکر بلوچستان عوامی پارٹی میں شمولیت کے موقع پر کیا اس موقع پر بی اے پی قلات کے ضلعی صدر بابو رمضان لانگو اور بی اے پی قلات کے ضلعی عہدہ داران بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوے صوبائی مشیر داخلہ و قبائلی امور میر ضیائاللہ لانگو نے کہا کہ ہمارے کارواں میں جوق در جوق شمولیت اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ حلقے کے عوام ہماری کارکردگی سے مطمہن ہیں عوام کی خدمت ہمارا مشن ہے ہماری حکومت کی اولین ترجیح عوام کو بنیادی سہولیات ان کی دہلیز پر پہنچانا ہے حلقے میں عوام کی فلاح و بہبود کے لیے جاری ہونے والے ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے حلقے میں ترقی اور خوشحالی آیگی حلقے کے مسائل حل کرنے کے لیے تمام وسائل استعمال کرینگے اور نا ہی عوامی مسائل حل کرنے میں کوئی کوتائی برداشت کرینگے۔

صوبائی مشیر داخلہ نے کہا کہ حلقے میں ہماری خدمات کا صلح پارٹی میں جوق در جوق شمولیت اس بات کی واضح مثال ہے کہ عوام کا ہم پر اعتماد اور ہماری کارکردگی سے مطمہن ہیں آج حلقے کا ہر فرد علاقے میں ترقی کے لیے خدمات کا اعتراف کر رہا ہے عوام نے جس اعتماد کا اظہار کیا ہے اس پر پورا اترنے کے لیے بلا امتیاز کوشاں ہیں صوبائی مشیر داخلہ نے کہا کہ قلات میں عوام کو زندگی کی تمام تر بنیادی سہولیات کی فراہمی ہمارا مشن ہے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی قیادت میں صوبے میں ترقی کا سلسلہ جاری ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوے قلات نیچارہ سے بی اے پی میں شمولیت کرنے والے میر نعمت اللہ نیچاری اور حافظ اسداللہ نیچاری نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ میر خالد خان لانگو اور میر ضیائاللہ لانگو کے کارواں میں شمولیت انکی حلقے میں بے لوث خدمات ہیں انہوں نے حلقے میں بلا تفریق ترقیاتی کام کیے ہیں جوکہ روز روشن کی طرح عیاں ہیں حلقے میں کوئی بھی ایسی جگہ نہیں کہ جہاں انکی خدمات نا ہوں ہم اپنی پارٹیوں سے مایوس ہوکر ہی انکے کاوراں میں شامل ہوے ہیں

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں