موجودہ وفاقی حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے ،مولانا عبدالحلیم مدنی

پیر 16 مئی 2022 23:56

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2022ء) جمعیت علماء اسلام (س) کے صوبائی سرپرست اعلیٰ مولانا عبدالحلیم مدنی نے کہا ہے کہ موجودہ وفاقی حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے مہنگائی اور بے روزگاری کے باعث عوام دو وقت کی روٹی کے محتاج ہوچکے ہیں وفاقی حکومت فوری طور پر عوام مہنگائی کو کنٹرول کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے۔

(جاری ہے)

یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں مولانا عبدالحلیم مدنی نے کہا کہ پاکستان اسوقت برترین مہنگائی کی لپیٹ میں ہے اورعوام دووقت کی روٹی کیلئے ترس رہے ہیں اور مہنگائی آسمان سے باتیں کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ وفاقی حکومت بھی مہنگائی کو کنٹرول کرنے اورعوام کو ریلیف فراہم کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آٹے،گھی ،دالوں ،گوشت ،سبزیوں سمیت دیگر اشیاء خوردونوش کی قیمتو ں میں آئے روزاضافے کی وجہ سے غریب عوام کی قوت خرید جواب دے چکی ہے اگر حکومت نے فوری طور پر ملک میں مہنگائی کو کنٹرول کرنے اورعوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے اقدامات نہیں اٹھائے تو حالات خراب ہونے کا خدشہ ہے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں