پیرکوہ میں ہیضے اوراسہال کی وباء روکنے کیلئے صوبائی انسداد تپ دق پروگرام کی ڈاکٹروں کی ٹیم اورادویات علاقے میں روانہ کردی گئی ہے،ڈاکٹرآصف شاہوانی

پیر 16 مئی 2022 23:56

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2022ء) ٹی بی کنٹرول پروگرام بلوستان کے صوبائی منیجر ڈاکٹرآصف شاہوانی نے کہا ہے کہ ڈیرہ بگٹی کے علاقے پیرکوہ میں ہیضے اوراسہال کی وباء روکنے کیلئے صوبائی انسداد تپ دق پروگرام کی ڈاکٹروں کی ٹیم اورادویات علاقے میں روانہ کردی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

یہ بات انہوں نے ہیضے اوراسہال سے متاثرہ علاقے کو ڈاکٹروں کی ٹیم اورادویات روانہ کرنے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہی۔

ڈاکٹر آصف شاہوانی نے کہا کہ سیکرٹری صحت بلوچستان کی خصوصی ہدایت پر ڈیرہ بگٹی کے علاقے پیرکوہ میں ہیضے اوراسہا ل کی وباء کو روکنے کیلئے صوبائی انسداد تپ دق پروگرام نے 5رکنی ڈاکٹروں کی ٹیم ادویات اوردیگر سازو سامان متاثرہ علاقے روانہ کردیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ انسداد تپ دق پروگرام کی ٹیم صوبائی اور ضلعی انتظامیہ کو متاثرہ علاقے میں ہونے والی امدادی سرگرمیوں میں مدد کرے گی۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں