افغان قومی مومنٹ کا خیبر پشتوخواہ کے ضلع شرانی میں چلغوزے اور زیتون کے جنگل میں لگنے والی آغ کو تاحال قابو نہ کرنے پر تشویش کا اظہار

ہفتہ 21 مئی 2022 23:45

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مئی2022ء) افغان قومی مومنٹ کے مرکزی پریس ریلیز میں خیبر پشتوخواہ کے ضلع شرانی میں چلغوزے اور زیتون کے جنگل میں لگنے والی آغ کو تاحال قابو نہ کرنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر آگ کو بجھانے کے لیے فوری اقدامات نہیں کیے گئے تو چلغوزے اور زیتون جو خطے میں نایاب اور قیمتی میوہ جات ہیں سے ملک مکمل طور پر محروم ہونے کا خدشہ ہے۔

کئی دنوں سے لگی ہوئی آگ میں بتدریج شدت انے سے قیمتی جنگلات اور جنگلی حیات کی پناہ گاہوں کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچ رہا ہے بلوچستان حکومت چلغوزے کی جنگل میں لگی ہوئی آگ پر قابو پانے کیلئے ہیلی کاپٹروں اور دیگر دستیاب وسائل کو استعمال میں لاکر علاقے میں موجود قیمتی جانوں اور لائیو سٹاک کو بچانے کیلئے کوششیں مذید تیز کرے۔

(جاری ہے)

سکاری مشینری کی عدم دستیابی کی وجہ سے مقامی لوگ اپنی مدد اپ کے تحت آگ بجھانے میں مصروف ہیں جسکی وجہ سے گزشتہ روز مقامی لوگوں کی جانب سے آگ بجھانے کی کوشش کے دوران تین انسانی قیمتی جانوں کی ہلاکت اور تین افراد کی زخمی ہونے پر علاقعہ سراپا احتجاج ہے۔

اے کیو ایم جنگلات اور جنگلی حیات کے تحفظ کے لیے کام کرنے والی تنظیموں سے پر زور مطالبہ کرتی ہے کہ ملک کے قیمتی خشک میوجات اور جنگلی حیات کی تحفظ کیلئے ٹھوس حکمت عملی اپنائی جاے تاکہ پشتون وطن کو مزید معاشی تباہی سے بچایا جا سکے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں