محمد بن النھیان ادارہ امراض قلب کوئٹہ میں صحت سہولیات میں درخشاں باب کا اضافہ

جمعہ 27 مئی 2022 22:45

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مئی2022ء) شیخ محمد بن النھیان ادارہ امراض قلب کوئٹہ، بلوچستان میں صحت کی سہولیات میں درخشاں باب کا اضافہ کردیا برادر اسلامی ملک متحدہ عرب امارات کی معاونت سے میں شعبہ صحت میں تعاون کو مزید آگے بڑھاتے ہوئے کوئٹہ شہر میں امراض قلب کے اس ادارے کا قیام شروع ہوا ، دو سال کے قلیل عرصے میں اس سٹیٹ آف دی آرٹ ہسپتال کی تعمیر مکمل ہوئی اور بستروں پہ مشتمل یہ ہسپتال بلوچستان کے عوام کو انکی دہلیز پہ دل کے تمام امراض کے بہترین علاج کی سہولیات فراہم کرنے کے لئے تیار ہے ۔

(جاری ہے)

امراض قلب کے ماہر ڈاکٹروں کی زیر نگرانی، جدید مشینری سے آراستہ یہ ہسپتال پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے باہمی تعلق کو مزید مضبوط اورمستحکم کرے گا

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں